Author: فہد کیہر

آسٹریلیا کے کرکٹ کیلنڈر کا اہم ترین حصہ ہیں باکسنگ ڈے اور نیو ایئرز ٹیسٹ، جو ہر سال 26 دسمبر سے میلبرن اور 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلے جاتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے اب ان شہروں سے یہ اعزاز چھن جائے گا کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ یہ اہم ٹیسٹ میچز صرف انھی دونوں شہروں میں کروانے کا پابند نہیں۔ تو عین ممکن ہے پاکستان وہ آخری ٹیم بنے جو روایتی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میلبرن میں اور نیو ایئرز ٹیسٹ سڈنی میں کھیلے۔ پاکستان 2019 کے بعد پہلی بار کوئی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا…

مزید پڑھیں

جب حالات خراب ہوں، اور کچھ سمجھ نہ آ رہا ہو، تو سیاست دان اپنا بیانیہ آگے بڑھانے اور حریف کے خلاف پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ کیا سچ اور کیا جھوٹ؟ سامنے والے کا نقصان اور اپنا فائدہ ہو، بس! پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ کل انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا کہ جس طیارے سے ایم ایم عالم نے بھارت کے چھ جنگی جہاز مار گرائے تھے، اسے بَلوائیوں نے جل کر راکھ کر دیا ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1657741997908832261 بلاشبہ میانوالی ایئر بیس کے باہر جس طرح جہاز…

مزید پڑھیں

پاکستان میں انٹرنیٹ بندش کا آج چوتھا دن ہے۔ ملک میں موبائل براڈ بینڈ تو مکمل طور پر بند ہے یعنی آپ اپنے موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہو سکتے۔ اگر خوش قسمتی سے آپ کے پاس کیبل یا براڈبینڈ کنکشن ہے تو آپ کئی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ملک کے کئی حصوں میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت کئی پلیٹ فارمز بند ہیں۔ ایسی بندش پاکستان میں تو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ لیکن کیا دنیا میں کوئی دوسرا ملک بھی ایسا ہے جس میں انٹرنیٹ…

مزید پڑھیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آمدنی تقسیم کرنے کا ایک نیا ماڈل پیش کیا گیا ہے، جس میں کرکٹ کی گورننگ باڈی کی تقریباً 40 فیصد آمدنی بھارت کو جائے گی۔ اگلے چار سال کے لیے تجویز کردہ اس ماڈل کے تحت آئی سی سی کی خالص اضافی آمدنی کو تمام 12 فل ممبرز میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ 2014 میں پیش کیے گئے متنازع 'بگ تھری' کے مقابلے میں ایک زیادہ "مناسب" ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ 'بگ تھری' کی جگہ انٹرنیشنل کرکٹ کو 'بگ وَن' بنانے دے گا۔ خود…

مزید پڑھیں

پاکستان میں انٹرنیٹ کی معطلی کے تباہ کُن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرف ایک دن میں ٹیلی کام سیکٹر کو تقریباً 82 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ خود حکومت کو بھی ٹیکس ریونیو کی مد میں 2.8 کروڑ روپے کا نقصان سہنا پڑا ہے۔ پھر وہ ادارے جن کے کام کا انحصار ہی انٹرنیٹ پر ہے، مثلاً کریم، ان ڈرائیو، فوڈ پانڈا اور اِن اداروں سے وابستہ افراد بھی بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں ڈالر کو بھی پر لگ چکے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 294 تک پہنچ چکا ہے اور…

مزید پڑھیں

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جو حالات پیدا ہوئے، ان میں حکومت کی تان سوشل میڈیا پر جا کر ٹوٹی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کل سے انٹرنیٹ کی بندش یا اسے محدود کرنے کے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اِس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت کئی پلیٹ فارمز تک رسائی بند ہے یا پھر انتہائی محدود اور سُست ہے۔ اس صورت حال سے نکلنے کا طریقہ ایک ہی ہے: VPN یعنی ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک۔ یہ وی پی این ہوتا کیا ہے؟…

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان جہاں ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں کے لیے بہت اہم تھا، وہیں یہ بابر اعظم کے لیے بھی ایک بڑا امتحان تھا۔ کیونکہ جب سے نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے ہیں، تب سے بابر پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اس سیریز سے پہلے جو کچھ ہوا، اس سے بھی ثابت ہو چکا تھا کہ بابر کے لیے حالات اتنے سازگار نہیں۔ تنقید کا جواب کارکردگی سے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ‏4-1 سے کامیابی، پھر پاکستان کا رینکنگ میں نمبر وَن تک پہنچنا، چاہے دو دن…

مزید پڑھیں

افتخار احمد نے پوری پوری کوشش کی، لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو جتوا نہیں سکے۔ اب اسے اُن کی قسمت کہیں یا کچھ اور، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ افتخار کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔ پاک-نیوزی لینڈ پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں افتخار احمد نے 72 گیندوں پر دو چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 94 رنز بنائے۔ وہ بھی ایسے وقت پر جب 300 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کے 66 پر چار آؤٹ ہو چکے تھے۔ لیکن افتخار کی دھواں دار بیٹنگ معاملہ آخری چار اوورز میں…

مزید پڑھیں

مئي 2023 پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بہت عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اسی مہینے میں پاکستان ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 بنا۔ یہ ویسے تو یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے، لیکن آفیشلی دیکھا جائے تو پاکستان کو پہلی بار یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رینکنگ کا باضابطہ آغاز اکتوبر 2002 میں کیا تھا، تب سے آج تک پاکستان کبھی ٹاپ پوزیشن پر نہیں آیا تھا، اب یہ مقامِ بلند حاصل ہو چکا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ نمبرٹیممیچزپوائنٹسریٹنگ1 پاکستان2932911132 آسٹریلیا3539651133 بھارت4752941134 انگلینڈ3639881115 نیوزی لینڈ353740107بمطابق 6 مئی 2023 یہی نہیں انفرادی طور پر…

مزید پڑھیں

ایک اور انڈین دنیا کے اہم ترین ادارے کا سربراہ بن گیا ہے۔ یہ اجے بنگا ہیں، جنھیں ورلڈ بینک کے صدر جیسا اہم عہدہ ملا ہے۔ بینک کے 25 رکنی ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پر اجے کو منتخب کیا ہے، جنھیں امریکی صدر جو بائیڈن نے فروری میں نامزد کیا تھا۔ https://twitter.com/WorldBank/status/1653834305775214600?s=20 اجے بنگا بھارتی شہر پونے میں ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ حیدر آباد، جالندھر، دلّی، احمد آباد اور شملہ میں گزارا۔ بنیادی تعلیم حیدر آباد سے حاصل کی، دلّی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے اکنامکس میں…

مزید پڑھیں