Author: فہد کیہر

ایک ایسے سال میں جب پاکستان ہر عالمی انڈیکس میں پیچھے گیا ہے، عالمی یومِ صحافت پر ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں کچھ بہتری نظر آئی ہے۔ پاکستان 7 درجے بہتری کے بعد 180 ملکوں کی فہرست میں 150 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ لیکن زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ انڈيکس جاری کرنے والے ادارے 'رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔ آر ایس ایف کی رپورٹ کہتی ہے کہ پاکستان میں ہر سال تین سے چار صحافی جان سے…

مزید پڑھیں

فخر زمان ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں اور ایک کے بعد دوسرا سنگِ میل بھی عبور کر رہے ہیں۔ مسلسل تین سنچریاں اور سب سے کم میچز میں 3 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بننے کے بعد وہ اب رینکنگ میں ورلڈ نمبر 2 بن گئے ہیں۔ https://twitter.com/ICC/status/1653675153530798082?s=20 نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان نے 117 رنز کی اننگز کھیلی اور دوسرے میچ میں تو کمال ہی کر دیا۔ ان کی 180 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی وجہ سے پاکستان ایک بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ لیکن اپنی…

مزید پڑھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز ایک شاندار کامیابی کے ساتھ کیا۔ اس جیت نے نہ صرف پاکستان کے ورلڈ نمبر وَن بننے کی راہ ہموار کی ہے، بلکہ تاریخی لحاظ سے بھی یہ بہت اہم فتح تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ون ڈے انٹرنیشنلز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات کی تعداد 500 ہو گئی ہے۔ یوں پاکستان آسٹریلیا اور بھارت کے بعد 500 میچز جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹاپ 12 ٹیمیں فتوحات کے لحاظ سے میچزجیتےہارےٹائیبے نتیجہجیت کا تناسب آسٹریلیا97859434193460.73% بھارت102953943894352.38% پاکستان94950042082052.68% ویسٹ انڈیز854411403103048.12% جنوبی…

مزید پڑھیں

لوگ کہتے ہیں کرکٹ میں بڑا پیسہ ہے۔ شاید اسی لیے آج ہمارا بچہ بچہ اس کھیل کے پیچھے پاگل ہے۔ اب تو وہ بزرگ بھی چلے گئے جو کہتے تھے "کھیلو گے کودو گے ہو گے خراب"۔ اب تو کھیلنے کودنے والے ہی نواب ہیں۔ پھر ہمارے پڑوسی ہیں، جو ہمارا مقابلہ کرکٹ کے میدان پر نہیں بلکہ پیسے گننے میں کرتے ہیں۔ ذرا سی بات ہوتی ہے، فوراً طعنہ ماریں گے "ہماری انڈین پریمیئر لیگ تو دنیا کی امیر ترین لیگ ہے، تمھاری پی ایس ایل میں کیا ہے؟" یا پھر "بابر اعظم کو سال میں جتنے پیسے…

مزید پڑھیں

ون ڈے کرکٹ آئی اور ٹیسٹ کرکٹ کو کھا گئی، ٹی ٹوئنٹی آیا تو ون ڈے کرکٹ کو دیوار سے لگا دیا لیکن اب تو لگتا ہے انٹرنیشنل کرکٹ ہی داؤ پر لگ گئی ہے۔ کیسے؟ انڈین پریمیئر لیگ کے ہاتھوں، جس کی فرنچائز دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو گھیرنے کا کام کر رہی ہیں۔ اس طرح کہ وہ اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ کے نہیں بلکہ آئی پی ایل ٹیم کے ملازم بن جائیں۔ جو جہاں چاہے دنیا بھر کی لیگز میں خریدی گئی اپنی ٹیموں میں انھیں استعمال کرے۔ https://twitter.com/FoxCricket/status/1651099451036155904?s=20 ابھی تو بس اُڑتی اُڑتی خبر ہے، نہیں…

مزید پڑھیں

یہ 26 اپریل 1986  کی تاریخ تھی، رات کے تقریباً ڈیڑھ بج رہے تھے۔ سوویت یونین کے علاقے یوکرین کے ایک دُور دراز شہر پرپیات میں لوگوں کی آنکھ ایک زبردست دھماکے کے ساتھ کھلی۔ اس شہر کی آبادی تب 50 ہزار تھی، انھیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ ایک لمحہ نہ صرف ان کی زندگی بلکہ دنیا بدل کر رکھ دے گا۔ ایک ایسا حادثہ جس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ حادثہ پیش آیا تھا چرنوبیل نیوکلیئر…

مزید پڑھیں

بالآخر بھارت چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ بدھ کو جاری ہونے والے اقوام متحدہ کے ڈیٹا کے مطابق بھارت کی آبادی اب 1.428 ارب ہو چکی ہے، جو چین کی آبادی 1.425 ارب سے زیادہ ہے۔ یعنی صرف بھارت پورے یورپ کی آبادی سے زیادہ لوگ رکھتا ہے، پورے افریقہ کی آبادی مل کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی بلکہ بر اعظم جنوبی و شمالی امریکا کی مشترکہ آبادی بھی بھارت سے کم ہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس صدی کے وسط تک بھارت…

مزید پڑھیں

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ 1992 جیت کر ہی ایک کرکٹ پاور بنا تھا، تو آپ غلط ہیں۔ کیونکہ یہ اعزاز 25 مارچ کی تاریخ کو نہیں بلکہ آج ہی کے دن یعنی 18 اپریل کو حاصل ہے۔ 1986 میں اسی دن پر جاوید میانداد وہ چھکا لگایا تھا، جس کی گونج ہمیں آج بھی سنائی دیتی ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1648220705450782721?s=20 یہ آسٹریلیشیا کپ کا فائنل تھا جس میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے تھے۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے 245 رنز بنا لیے تھے۔ سنیل گاوسکر کے 92 اور کرس سری کانت…

مزید پڑھیں

پاکستان میں کرپشن ختم کرنی ہے؟ تو طریقہ بس ایک ہی ہے: 5 ہزار کا نوٹ ختم کر دو! گلی کے نکڑ پر بیٹھ کر گیان بانٹنے والے ہوں یا پھر بڑے بڑے سرمایہ کار، ہر کچھ دن بعد demonetization کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے پانچ ہزار کے نوٹ سے پہلے پاکستان میں کرپشن ہوتی ہی نہیں تھی۔ خیر، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی بڑی مالیت کے کرنسی نوٹ ختم کرنے، بدلنے یا نئے نوٹ جاری کر کے پرانے نوٹوں کا خاتمہ کرنے جیسے اقدامات کا کوئی فائدہ بھی ہوتا ہے؟ یا…

مزید پڑھیں

پاکستان کو سیریز میں ‏2-0 کی برتری حاصل تھی، اب صرف ایک میچ جیتنا تھا اور سیریز اپنے ہاتھ میں ہوتی۔ لیکن تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس ہارا اور بعد میں میچ بھی ہار گئے۔ 164 رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز شروع سے ہی ایسی لڑکھڑائی کہ آخر میں افتخار احمد اور فہیم اشرف کی سر توڑ کوشش بھی اسے کامیابی نہ دلا سکی۔ اس شکست کے باوجود اگر ہم یہ کہیں کہ یہ دن افتخار احمد کا تھا، تو غلط نہیں ہوگا۔ وہ صرف 24 گیندوں پر 60 رنز بنا کر پاکستان کا…

مزید پڑھیں