Author: فہد کیہر
ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے مشتری (Jupiter)، جس کے 80 سے زیادہ چاند ہیں۔ جن میں سے چار سب سے بڑے ہیں: آئیو، یوروپا، گینی میڈ اور کالسٹو۔ یوروپا تقریباً زمین کے چاند جتنا ہی ہے جبکہ گینی میڈ پورے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا چاند ہے۔ مشتری کے چاندوں کو 1610 میں معروف اطالوی فلکیات دان گلیلیو گلیلی (Galileo Galilei) نے دریافت کیا تھا، اس لیے ان چاروں کو "گلیلیئن مونز" کہتے ہیں۔ https://twitter.com/esa/status/1645124421303271424?s=20 آئیو ایک آتش فشانی چاند ہے، جس پر پانی کی کوئی علامت موجود نہیں جبکہ باقی تینوں چاندوں پر برف…
ٹیم 200+ کا تعاقب کر رہی ہو، آپ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا ہو 14 گیندوں پر صرف 8 رنز کے ساتھ اور آخر میں ضرورت ہو صرف پانچ گیندوں پر 28 رنز کی۔ اس صورت حال میں کسی کو کیا امید ہو سکتی تھی؟ لیکن کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے رنکو سنگھ نے ایسا کر دکھایا۔ آئی پی ایل 2023 کے ایک مقابلے میں گجرات ٹائیٹنز کے خلاف وہ اچانک 'Beast Mode' میں چلے گئے اور آخری پانچوں گیندوں پر چھکے لگا کر میچ کا خاتمہ کر دیا۔ https://twitter.com/IPL/status/1645065394963746817?s=20 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا…
برطانیہ صدیوں تک دنیا کی سب سے بڑی طاقت رہا۔ ایک زمانے میں اس نے ایسی سلطنت بنائی تھی جس کی سرحدوں میں کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔ تب تاجِ برطانیہ کا نگینہ تھا ہندوستان۔ وہی خطہ جہاں آج دنیا میں سب سے زیادہ غریب بستے ہیں، لیکن برطانیہ کے قبضے سے پہلے یہ اتنا خوشحال تھا کہ کُل عالمی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 25 فیصد اسی سرزمین پر پیدا ہوتا تھا۔ پھر برطانوی راج کے دور میں ہندوستان کو اتنی بُری طرح لوٹا گیا کہ نہ صرف عالمی معیشت میں اس کا حصہ صرف 2 فیصد…
فٹ بال کا ورلڈ چیمپیئن ارجنٹینا بالآخر چھ سال بعد پہلی بار فیفا رینکنگ میں نمبر ایک پر آ گیا ہے۔ https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1643886632813068288?s=20 دسمبر میں تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم آخری بار 2017 میں ورلڈ نمبر ون بنی تھی اور اس کے بعد کئی عروج و زوال دیکھے۔ یہاں تک کہ قطر ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گیا۔ اس یادگار فائنل کے بعد سے اب تک ارجنٹینا پاناما اور کیوراساؤ کے خلاف دوستانہ میچز کھیل چکا ہے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میچز میں کپتان لیونیل…
روس کے خلاف بڑی کارروائی سے پہلے یوکرین کی افواج کو مضبوط کرنے کے لیے امریکا اور نیٹو کے منصوبوں کی انتہائی خفیہ دستاویز اِس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ یہ روس یوکرین جنگ میں امریکا کی ایک بڑی ناکامی سمجھی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ پینٹاگون اس وقت پتہ چلا رہا ہے کہ ان خفیہ دستاویزات کو آخر کس نے لیک کیا، جو ٹوئٹر اور ٹیلی گراف جیسے پلیٹ فارم پر دھڑا دھڑ شیئر ہو رہی ہے۔ https://twitter.com/EricSchmittNYT/status/1644105068625506309?s=20 کھسیانی بلّی۔۔۔ اپنی خفت مٹانے کے لیے اب امریکی ذرائع کہتے…
نظامِ شمسی میں مریخ کی باتیں تو بہت ہوتی ہیں، مشتری (Jupiter)، زہرہ (Venus)، زحل (Saturn) بلکہ جو سیارہ نہیں ہے یعنی پلوٹو، اس کا ذکر بھی ہوتا ہے، بس یورینس کے بارے میں بہت ہی کم معلومات ہیں۔ لیکن خلائی دُوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے آج یورینس کو پوری دنیا کا موضوع بنا دیا ہے۔ اس دُوربین سے لی گئی یورینس کی نئی تصویریں ایسی ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ ان تصویروں میں تو یہ برفانی سیارہ ایک الگ ہی رنگ میں نظر آ رہا ہے، اس کے کئی حلقے (rings) بھی بالکل نمایاں ہیں۔ https://twitter.com/NASAWebb/status/1643979291674419200?s=20…
جب بھی اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ کرتا ہے، لگتا ہے قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ ٹی وی اسکرینیں بریکنگ نیوز سے لال ہوجاتی ہیں اور اخبارات کے کئی صفحے کالے کر دیے جاتے ہیں۔ لیکن کیا واقعی interest rate میں اضافہ ہونا معیشت کے لیے اتنا بُرا ہے؟ اگر نہیں تو اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔ https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1643202308711534592?s=20 اس میں تو کوئی شک نہیں کہ شرح سود بڑھنے کے اثرات پوری معیشت پر پڑتے ہیں۔ اس سے صارفین کے اعتماد کو بُری طرح ٹھیس پہنچتی ہے، روزگار کے مواقع کم ہو جاتے ہیں، تنخواہیں گھٹ جاتی…
افریقہ کا نام سامنے آتے ہی سب سے پہلے کیا ذہن میں آتا ہے؟ جی ہاں! غربت۔ شمالی افریقہ کو چھوڑ کر باقی افریقہ کے بارے میں تو عام تاثر یہی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں فی کس کُل مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں اسی خطے کے کئی ممالک پاکستان سے کہیں آگے ہیں؟ جن میں سب سے نمایاں مثال ہے بوٹسوانا کی۔ جنوبی افریقہ میں واقع یہ ملک پاکستان کے کئی سال بعد 1960 میں آزاد ہوا۔ تب یہ دنیا کا تیسرا غریب ترین ملک تھا۔ پورے ملک میں صرف 22 یونیورسٹی گریجویٹس تھے اور فی کس…
سال 2023 شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر موجود تھی۔ ایک سنسنی خیز ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان برتری حاصل کرنے کے باوجود ہار گیا۔ اب چار مہینے بعد گرین شرٹس کو موقع ملا ہے بدلہ لینے کا۔ 14 اپریل سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شروع ہوگی، جس کے بعد اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنلز بھی کھیلے جائیں گے۔ جس میں پاکستان کے پاس ایک گولڈن چانس ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے کئی ٹاپ پلیئرز انڈین پریمیئر لیگ میں…
کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے آ رہا ہے ایک اور گیم، نام ہے: کرکٹ 24۔ بگ آنٹ اسٹوڈیوز نے اعلان کیا ہے یہ نیا کرکٹ گیم جون میں آئے گا، یعنی ایشیز سیریز کے موقع پر۔ جی ہاں! یہ ایشیز 2024 کا آفیشل گیم ہوگا۔ اور ہاں! اسے بھی حقیقت کے قریب ترین کرکٹ گیم قرار دیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/BigAntStudios/status/1643066154758590464?s=20 کرکٹ 24 کے ذریعے گیم میں کئی بہتریاں لائی گئی ہیں اور کئی فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں ، مثلاً 'پرو ٹیم'۔ اس میں کھیلنے والے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے اپنی ڈریم ٹیم بھی…
