Author: فہد کیہر

‏18 دسمبر 2022 کی یادگار شام پر جب لیونیل میسی نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی تھی تو سب سمجھ رہے تھے کہ یہ انٹرنیشنل فٹ بال میں اُن کا آخری دن ہے۔ لیکن بعد میں میسی نے خود کہہ دیا کہ وہ انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائر نہیں ہو رہے اور کھیلتے رہیں گے۔ پھر وہ نہ صرف ایکشن میں نظر آئے بلکہ نئی منزلوں کو بھی حاصل کر لیا۔ میسی نے کیوراساؤ کے خلاف میچ میں اپنا 100 واں انٹرنیشنل گول بھی کیا، بلکہ ہیٹ ٹرک بھی کر ڈالی، وہ بھی پہلے ہی ہاف میں۔ ارجنیٹنا کے شہر سانتیاگو…

مزید پڑھیں

ایک بے وقت اور غیر ضروری پاک افغان سیریز، جس کے لیے ایک انتہائی بے تُکا اسکواڈ بنایا گیا، بالآخر اپنے انجام کو پہنچی۔ پاکستان افغانستان کے ہاتھوں تاریخ میں پہلی بار کوئی میچ ہارا، پھر ایک قدم آگے بڑھا، سیریز بھی ہارا اور آخر میں بڑی مشکل سے کلین سوئپ کی ہزیمت سے بچا۔ اس سیریز کے لیے پاکستان نے اپنے تقریباً سارے ہی اہم کھلاڑیوں کا آرام کا موقع دیا تھا۔ کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف، یہ سب اس سیریز میں نہیں کھیلے۔ ان کی جگہ پاکستان سپر لیگ…

مزید پڑھیں

امیدیں تو لوگوں کو بڑی تھیں لیکن افغانستان پاکستان کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش نہیں کر سکا۔ شاداب الیون سیریز تو ہار گئی، لیکن ہمت نہیں ہاری اور بالآخر آخری میچ میں 66 رنز کی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ یوں ٹرافی تو نہیں ملی، لیکن کلین سوئپ کی ہزیمت سے ضرور بچ گئے۔ افغانستان پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز - تیسرا ٹی ٹوئنٹی افغانستان بمقابلہ پاکستان ‏27 مارچ 2023 شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، شارجہ، متحدہ عرب امارات نتیجہ: پاکستان 66 رنز سے جیت گیا پاکستان182-7صائم ایوب49 (40)افتخار احمد31 (25) افغانستان باؤلنگامرومجیب الرحمٰن40282فضل حق فاروقی40251 افغانستان(ہدف: 183)116عظمت اللہ عمرزئی21 (20)رحمٰن اللہ گرباز18…

مزید پڑھیں

آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی این چیپل نے ایک بار کہا تھا "اگر کامران اکمل ڈان بریڈمین بھی بن جائیں، تب بھی وہ اتنے رنز نہیں بنا سکتے جتنے اُن کی وکٹ کیپنگ کی وجہ سے ٹیم کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔" یہ الفاظ ہمیں آج کیوں یاد آ رہے ہیں؟ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اعظم خان کی پرفارمنس دیکھ کر۔ جہاں وہ بیٹ سے تو کچھ نہیں کر پائے، وکٹوں کے پیچھے اُن کی کارکردگی نے بھی بہت مایوس کیا۔ اب تو اعظم کے چاہنے والے بھی بہت افسردہ ہیں۔ https://twitter.com/BasitSubhani/status/1640089813721153539?s=20 تو کیا اعظم خان کا انٹرنیشنل…

مزید پڑھیں

زیادہ دن نہیں گزرے، پاکستان سپر لیگ 2023 کے ایک میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے کا موقع دیں۔ وہاں جتنی اچھی کارکردگی پیش کریں گے، ان کے لیے بہتر ہوگا۔ لیکن کپتان کے خدشے کے عین مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک انتہائی ناتجربہ کار ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا، وہ بھی افغانستان کے مضبوط ترین اسکواڈ کا سامنا کرنے کے لیے۔ امیدیں تو خیر بڑی تھیں، لیکن سب پر پانی پھر گیا۔ پاکستان افغانستان کے ہاتھوں ابتدائی دونوں میچز بُری طرح ہار…

مزید پڑھیں

وہ کہتے ناں کہ یک نہ شد، دو شد۔ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ابھی دو دن پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے خلاف تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی، لیکن آج ثابت کیا کہ وہ جیت محض اتفاق نہیں تھی بلکہ ان کی محنت، عزم اور بھرپور کارکردگی کا نتیجہ تھی۔ افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جی ہاں! افغان اتلان نے پاکستان کے خلاف سیریز ‎2-0 سے جیت لی ہے، وہ بھی آخری میچ سے پہلے ہی۔ افغانستان پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز -…

مزید پڑھیں

ایسا لگ رہا تھا راولپنڈی کی 'المشہور' پچ سنچورین پہنچ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے میچ میں اتنے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ ٹوٹے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ یاد آ گیا۔ کیونکہ اس میچ کا تقریباً ری پلے ہمیں آج انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دیکھنے کو ملا۔ ویسٹ انڈیز کا دورۂ جنوبی افریقہ - دوسرا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ‏26 مارچ 2023 سپر اسپورٹ پارک، سنچورین، جنوبی افریقہ نتیجہ: جنوبی افریقہ 6 وکٹوں سے جیت گیا ویسٹ انڈیز258-5جانسن چارلس118 (46)کائل میئرس51 (27) جنوبی افریقہ باؤلنگامرومارکو…

مزید پڑھیں

افغانستان انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی بار پاکستان کو شکست دینے کے بہت قریب پہنچا، لیکن یہ تاریخی لمحہ آج کے دن کے لیے محفوظ تھا۔ جب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں افغانستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور یوں کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دے دی۔ ایک انتہائی مشکل وکٹ پر پاکستان کا ناتجربہ دستہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف92 رنز بنا پایا، جس کے تعاقب میں افغان بیٹنگ لائن ابتدا میں لڑکھڑانے کے باوجود سنبھل گئی۔ محمد نبی کی ٹھنڈے دماغ سے کھیلی گئی 38 رنز کی اننگز اور فاتحانہ چھکے…

مزید پڑھیں

یہ کیا ہوا؟ ابھی کچھ دن پہلے جب انگلینڈ کی کرکٹ لیگ 'دی ہنڈریڈ' نے عوام سے ٹاپ 10 ڈرافٹ پک کا پوچھا تھا تو بابر اعظم پہلے نمبر پر تھے۔ اپنے قریبی ترین حریف سے تین گُنا آگے۔ https://twitter.com/thehundred/status/1638601443283181579?s=20 بلکہ ڈرافٹ کے آغاز سے پہلے 'دی ہنڈریڈ' کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹ میں بھی بابر اعظم ہی پوسٹر بوائے تھے۔ https://twitter.com/thehundred/status/1638616539828977669?s=20 لیکن جب ڈرافٹ کا باضابطہ آغاز ہوا تو آخر تک کسی نے بابر اعظم کو نہیں خریدا۔ وہی نہیں، بابر کے قریبی ساتھی محمد رضوان بھی فروخت نہیں ہوئے۔ ہاں! اُن کے مقابلے میں دی…

مزید پڑھیں

بالآخر ٹوئٹر نے اپنے تصدیق شدہ (verified) اکاؤنٹس کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ نیلے کا رنگ کا نشان، جو ٹوئٹر کے کسی صارف کے مشہور ہونے کی تصدیق کرتا تھا، اب صرف اُن کو ملے گا جو ٹوئٹر کی سبسکرپشن خریدیں گے۔ یعنی پیسہ پھینک تماشا دیکھ! ٹوئٹر کو پچھلے سال معروف ارب پتی ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور تب سے اب تک اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ جن میں سے ایک انقلاب 'ٹوئٹر بلو' میں بھی آیا، جو اس کی سبسکرپشن سروس ہے۔ اس کے اہم…

مزید پڑھیں