Author: فہد کیہر

نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری ہے Caught Out: Crime. Corruption. Cricket، جو کہانی ہے سٹے بازی، وائر ٹیپ، خفیہ کیمروں، رشوت، مشکوک کرداروں، معروف کھلاڑیوں اور ساتھ ہی بدنامِ زمانہ مجرموں کی۔ 77 منٹ کی یہ دستاویزی فلم دیکھنے کے قابل ہے، خاص طور پر اگر آپ کو ڈاکیومنٹریز پسند ہیں اور ساتھ ہی کرکٹ بھی۔ https://www.youtube.com/watch?v=ZT2P__EQqUE کرکٹ کبھی gentleman’s game یعنی شرفا کا کھیل سمجھا جاتا تھا۔ لیکن 90 کی دہائی نے بہت کچھ بدل دیا۔ پاکستان اور بھارت میں میچ فکسنگ کے بڑے اسکینڈل سامنے آئے، اور کرکٹ ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو گئی۔ Caught Out اسی زمانے کو سچ…

مزید پڑھیں

بالآخر اُن چار خلا بازوں کے نام سامنے آ گئے ہیں جو 50 سال سے زیادہ عرصے کے بعد چاند کی طرف جانے والے پہلے انسانی مشن کا حصہ ہوں گے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے تین امریکی اور ایک کینیڈین خلاباز کا نام ظاہر کر دیا ہے اور توقعات کے عین مطابق چاند کے کسی مشن کے لیے پہلی بار کسی خاتون اور سیاہ فام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/NASA_Johnson/status/1642912219712172035?s=20 ‏44 سال کی کرسٹینا کوک طویل ترین اسپیس فلائٹ کا ریکارڈ رکھنے والی خاتون ہیں۔ انھوں نے 2001 میں ناسا میں شمولیت اختیار کی تھی اور…

مزید پڑھیں

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی کُل قومی پیداوار (جی ڈی پی) قطر سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان کا جی ڈی پی تقریباً 350 ارب ڈالرز ہے جبکہ قطر کا 180 ارب ڈالرز بھی نہیں۔ تو پاکستان کے معاشی حالات اتنے بُرے کیوں؟ اور قطر دنیا کے امیر ترین ملکوں میں کیوں شمار ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب پانے کے لیے ہمیں کچھ بنیادی چیزیں سمجھنا ہوں گی۔ جی ڈی پی ہے کیا؟ ایک مخصوص دورانیے میں کسی ملک میں تیار اور فروخت ہونے والی مصنوعات اور خدمات کی کُل مارکیٹ ویلیو کا نام ہے جی ڈی پی۔ کسی…

مزید پڑھیں

سات سال گزر گئے، 2016 میں یہ 3 اپریل کا دن ہی تھا جب ہم نے وہ منظر دیکھا، جو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا اور  شاید آئندہ بھی کبھی نہ دیکھ پائیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کا فائنل تھا، جس میں کارلوس بریتھویٹ نے چار گیندوں پر چار چھکے لگا کر میچ کا خاتمہ کر دیا تھا اور یوں ویسٹ انڈیز بنا تھا دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپیئن۔ https://twitter.com/ICC/status/1142529557372768256?s=20 ویسٹ انڈیز تعاقب کر رہا تھا 156 رنز کا اور اسے آخری پانچ اوورز میں 52 رنز کی ضرورت تھی۔ مشکل تو تھا لیکن ناممکن بھی ہونے لگا تھا کیونکہ…

مزید پڑھیں

پاکستان ہو یا انڈیا، کرکٹ ایک جذبہ ہے، جنون ہے بلکہ ہم تو کہیں گے عشق ہے۔ تو عاشقی میں تو سبھی پاگل ہو جاتے ہیں بھائی۔ تبھی پاکستانی کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین لیگ ہے، تو پڑوسیوں کی نظر میں انڈین پریمیئر لیگ 'World’s Best' ہے۔ حقیقت میں اِن دونوں کا کوئی تقابل، کوئی موازنہ، کوئی کمپیریزن بنتا بھی ہے یا نہیں؟ آج اس پر بات کریں گے۔ تو سب سے پہلے اپنا ذہن کلیئر کر لیں کہ آئی پی ایل ہی اِس وقت دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے۔ جس میں سب کچھ…

مزید پڑھیں

آبادی میں اضافہ، وسائل کی کمی، تاریک مستقبل، بچے دو ہی اچھے، کم بچے خوشحال گھرانہ اور ایسی کتنی ہی باتیں ہیں جو ہم دہائیوں سے سنتے آ رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی آبادی 2050 تک رک جائے گی اور اِس صدی کے اختتام پر یعنی 2100 میں زمین پر صرف 6 ارب انسان رہ جائیں گے۔ یعنی جس 'پاپولیشن بم' سے ڈرایا جاتا رہا ہے، وہ کبھی پھٹے گا ہی نہیں۔ یہ انکشاف 'دی کلب آف روم' نامی ایک نان پرافٹ ادارے کی تحقیق میں ہوا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اگر آبادی میں…

مزید پڑھیں

عالمی مالیاتی نظام میں ڈالر کا راج دہائیوں سے قائم ہے لیکن اب لگتا ہے اس کی بالادستی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے کیونکہ بہت سے ملک اپنی کرنسی کو مضبوط کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اِس وقت دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے زرِ مبادلہ کے کُل ذخائر کا 60 فیصد امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔ دنیا کی آدھی بین الاقوامی تجارت، قرضے اور ان کی ضمانتیں ڈالر ہی کی صورت میں ہیں۔ فارن ایکسچینج کی مارکیٹ میں تقریباً 90 فیصد ٹرانزیکشنز ڈالر میں ہوتی ہیں۔ یعنی ہر طرف ڈالر کا راج، بلکہ قبضہ، ہے۔ لیکن آہستہ…

مزید پڑھیں

افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کھانے کے بعد اب پاکستان کی اگلی مہم ہے نیوزی لینڈ کے خلاف۔ بلیک کیپس کے دورۂ پاکستان میں پہلے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، جن میں بابر اعظم ٹیم میں واپس آ کر ایک مرتبہ پھر قیادت سنبھالیں گے۔ اگر بابر یہ سیریز جیت جائیں، یعنی کم از کم تین میچز میں کامیابی حاصل کر لیں تو سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز جیتنے والے کپتان بن جائیں گے۔ صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے! بابر اعظم نے اب تک 66 میچز میں پاکستان کی کپتانی کی ہے، جن میں…

مزید پڑھیں

ٹوئٹر کے تابوت میں آخری کیل لگنے کا دن آ ہی گیا۔ کیونکہ آج 31 مارچ 2023 'اصلی تے وڈے' ویریفائیڈ اکاؤنٹس کا آخری دن ہے۔ یہ ٹوئٹر کی اصل انفرادیت تھی کہ یہاں سب سے پہلے ہمیں ویریفائیڈ اکاؤنٹس دیکھنے کو ملے۔ نیلے رنگ کا مشہور زمانہ چیک مارک کبھی انٹرنیٹ کی دنیا میں گولڈ اسٹینڈرڈ ہوتا تھا۔ لیکن اب یکم اپریل 2023 سے یہ 'بلو ٹک' صرف انھی اکاؤنٹس کو ملے گا، جو 8 ڈالرز ماہانہ ادا کریں گے۔ یہی نہیں بلکہ تمام پرانے (legacy) ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے 'بلو ٹک' واپس لے لیا جائے گا۔ https://twitter.com/verified/status/1639029459557679104?s=20 بلاشبہ ٹوئٹر…

مزید پڑھیں

آج سے 20 سال پہلے فٹ بال میں جب کوئی کھلاڑی گول کے بعد شرٹ اتار کر جشن مناتا تھا، تو یہ عام سی بات ہوتی تھی۔ لیکن اب یہ اتنا بڑا "جرم" ہے کہ اس پر ریفری یلو کارڈ دکھا دیتا ہے۔ اور جب بھی ایسا ہوتا ہے ہم جیسے تماشائیوں کو بہت بُرا لگتا ہے۔ آخر خوشی منانے میں کیا مسئلہ ہے؟ لیکن اصل میں مسئلہ ہے! فٹ بال کے قوانین انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ بناتا ہے، جس کا قانون 12 بتاتا ہے کہ گول کرنے کے بعد کھلاڑی کو کیا کرنے کی اجازت ہے اور کیا…

مزید پڑھیں