Author: فہد کیہر

یہ ہے آئی پی ایل 2023 اور میچ ہے ممبئی انڈینز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا، جہاں سب کی نظریں ہیں ایک ہی کھلاڑی پر۔ 23 سال کے ڈیبیوٹنٹ ارجن تنڈولکر پر۔ نام سے سمجھ گئے نا؟ جی ہاں! ارجن بیٹے ہیں عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر کے۔ https://twitter.com/sachin_rt/status/1647633498520559617?s=20 یہ واقعی ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ اس کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹا بن گئے ہیں۔ https://twitter.com/IPL/status/1647820106427256833?s=20 جس طرح سچن ممبئی کے لیے کھیلتے تھے، ویسے ہی اُن کے 10 سال بعد ارجن نے بھی اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز ممبئی سے…

مزید پڑھیں

بابر اعظم کا 100واں میچ ایک یادگار مقابلہ بن گیا۔ ایک 'فل اسٹرینتھ' پاکستانی ٹیم نے ہلکے پھلکے نیوزی لینڈ کو بُری طرح کچل دیا اور یوں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ‏1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان 2023 - پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ‏14 اپریل 2023 قذافی اسٹیڈیم، لاہور، پاکستان نتیجہ: پاکستان 88 رنز سے جیت گیا پاکستان182صائم ایوب47 (28)فخر زمان47 (34) نیوزی لینڈ باؤلنگامرومیٹ ہینری40323بین لسٹر3.50302 نیوزی لینڈ(ہدف: 183)94مارک چیپ مین34 (27)ٹام لیتھم20 (24) پاکستان باؤلنگامروحارث رؤف3.30184عماد وسیم1022 رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستان میں شاید ہی کبھی…

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ کے ایک اور دورۂ پاکستان کا باضابطہ آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایک خوبصورت ٹرافی کی رونمائی بھی ہو گئی ہے اور اسی تقریب میں ہمیں پتہ چلا کہ سیریز کا مین اسپانسر ایک مرتبہ پھر ہے 'دافا نیوز' (DafaNews)۔ وہی ادارہ جو بدنامِ زمانہ گیمبلنگ سائٹ 'دافا بیٹ' (Dafabet) کا جعلی برانڈ ہے۔ یعنی پاکستان سپر لیگ کے دوران جتنا بھی ہنگامہ کھڑا ہوا، جو بھی باتیں کی گئیں، ان کا پاکستان کرکٹ بورڈ پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1646545753026748418?s=20 یہ خبر عین اُس دن سامنے آئی ہے جس…

مزید پڑھیں

ایسا لگتا تھا دنیا اِس 17 سالہ نوجوان کے قدموں میں ہوگی۔ ماضی کے عظیم بالرز اس کی صلاحیت دیکھ کر حیران تھے اور حال کے بہترین بیٹسمین پریشان۔ لیکن پھر ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جس نے نہ صرف اس بالر بلکہ پاکستان کرکٹ کو ہی بدل کر رکھ دیا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، جس نے محمد عامر کے پر کاٹ دیے۔ وہی محمد عامر جو 1992 میں آج ہی کے دن یعنی 13 اپریل کو پیدا ہوئے تھے۔ یعنی پاکستان کے ورلڈ کپ 1992 جیتنے کے محض چند دنوں بعد۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1646429537981329408?s=20 محمد عامر نے 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ…

مزید پڑھیں

پاکستان بھر میں مردم و خانہ شماری کا سلسلہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ویسے تو پیر 10 اپریل کو مردم شماری مکمل ہو جانی تھی لیکن اب اس میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اور عید سے پہلے پہلے یہ اہم کام اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اب تک جتنی گنتی مکمل ہو چکی ہے اس کے مطابق کراچی کی آبادی کتنی ہے؟ صرف اور صرف ایک کروڑ 34 لاکھ یعنی 2017 کی مردم شماری سے بھی تقریباً 16 فیصد کم۔ یعنی جو ہنگامہ پچھلی مردم شماری نے کھڑا کیا…

مزید پڑھیں

بھارت کے سینٹرل بینک نے چین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سونے کی خریداری بہت تیز کر دی ہے۔ مارچ 2023 میں اس نے ساڑھے تین ٹن سونا خریدا، جس کے ساتھ ہی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں بھارت کے خریدے گئے سونے کی مقدار 7.3 ٹن تک جا پہنچی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے فروری 2023 میں 3.8 ٹن سونا خریدا تھا اور پچھلے سال یعنی 2022 میں اپنے ذخائر میں 33 ٹن سونے کا اضافہ کیا۔ یہ 2021 کے مقابلے میں تو 57 فیصد کم تھا لیکن 2023 میں اس کام میں پھر تیزی آئی…

مزید پڑھیں

سوریا کمار یادو، ایک نام جس کی کرکٹ دنیا میں بڑی دہشت ہے، جس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف ایک سال میں 1,164 رنز مارے، وہ بھی 187 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ۔ 'اسکائی' ایک phenomenon بن گئے لیکن اب لگتا ہے ان کی ناکامیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ شاید ون ڈے کرکٹ میں آمد نے سوریا کمار کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ آخری 14 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ان کا ایوریج صرف اور صرف 15 ہے۔ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے واحد ٹیسٹ بھی انھوں نے بہت مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ اس میچ…

مزید پڑھیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا مسکن رہا ہے؟ یہاں کی وادئ سندھ کی تہذیب تقریباً 4 ہزار سال پرانی ہے۔ اُس زمانے میں دنیا کی 10 فیصد آبادی دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ رہتی تھی اور جس میں موئن جو دڑو اور ہڑپہ جیسے عظیم شہر تھے۔ لیکن اس جدید ترین تہذیب کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں کیونکہ آج تک اُن کا تحریری نظام (writing system) سمجھا ہی نہیں جا سکا۔ 'انڈس ویلی اسکرپٹ' آج بھی دنیا بھر کے سائنس دانوں کے لیے ایک راز بنا ہوا ہے۔ https://twitter.com/SpencerJulius_/status/1637110432832864257?s=20 دنیا…

مزید پڑھیں

رمضان کے اس مبارک مہینے میں دنیا بھر کے مسلمانوں نے ایک بہت اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اپریل 2023 کے ابتدائی دنوں میں ہی عالمی مسلم آبادی 2 ارب کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب 70 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ https://twitter.com/Islamchannel/status/1644816578481987584?s=20 اِس وقت دنیا کی کُل آبادی 8 ارب ہے یعنی اب ہر کرۂ ارض پر بسنے والا ہر چوتھا شخص مسلمان ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اب بھی اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب نہیں؟ جی ہاں! دنیا میں اس وقت سب…

مزید پڑھیں

چاہے اب کتنی ہی وضاحتیں کیوں نہ پیش کی جائیں لیکن تیر کمان سے نکل چکا ہے۔ بابر اعظم کی کپتانی پر جو سوال اٹھے ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی وضاحت سے اُن کا جواب نہیں ملے گا۔ نجم سیٹھی نے سب کے سامنے تو بابر اعظم کی حمایت کی ہے لیکن ٹوئٹر پر ان کے الفاظ کا انتخاب ظاہر کرتا ہے کہ اب بابر کے لیے معاملات آسان نہیں ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو ہر فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کے فائدے اور نقصانات پر بات ہو رہی ہے۔…

مزید پڑھیں