افغانستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کھانے کے بعد اب پاکستان کی اگلی مہم ہے نیوزی لینڈ کے خلاف۔ بلیک کیپس کے دورۂ پاکستان میں پہلے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، جن میں بابر اعظم ٹیم میں واپس آ کر ایک مرتبہ پھر قیادت سنبھالیں گے۔ اگر بابر یہ سیریز جیت جائیں، یعنی کم از کم تین میچز میں کامیابی حاصل کر لیں تو سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز جیتنے والے کپتان بن جائیں گے۔ صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے!
بابر اعظم نے اب تک 66 میچز میں پاکستان کی کپتانی کی ہے، جن میں سے 40 میچز میں انھوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یعنی تقریباً دو تہائی میچز میں۔ یوں وہ پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں۔ البتہ ورلڈ ریکارڈ کے لیے انھیں بس تھوڑی سی محنت درکار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز: کامیاب ترین کپتان
میچز | جیتے | ہارے | برابر | بے نتیجہ | تناسب% | |
---|---|---|---|---|---|---|
![]() | 72 | 42 | 27 | 2 | 1 | 60.56 |
![]() | 52 | 42 | 9 | 1 | 0 | 81.73 |
![]() | 72 | 41 | 28 | 1 | 2 | 59.28 |
![]() | 76 | 40 | 32 | 1 | 3 | 55.47 |
![]() | 66 | 40 | 21 | 0 | 5 | 65.57 |
![]() | 51 | 39 | 12 | 0 | 0 | 76.47 |
![]() | 69 | 35 | 32 | 1 | 1 | 52.20 |
![]() | 50 | 30 | 16 | 2 | 2 | 64.58 |
![]() | 37 | 29 | 8 | 0 | 0 | 78.37 |
![]() | 47 | 27 | 17 | 1 | 2 | 61.11 |
اس وقت سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ انگلینڈ کے ایون مورگن کے پاس ہے۔ انھوں نے اپنے دور میں 72 میں سے 42 میچز میں انگلینڈ کو کامیابی دلائی تھی۔ ان کے علاوہ افغانستان کے اصغر افغان بھی 42 میچز میں کامیابیاں رکھتے ہیں۔
بھارت کے 'کیپٹن کُول' مہندر سنگھ دھونی 41 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا کے آرون فنچ 40 کامیابیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں پر جہاں بابر اعظم بھی کھڑے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز جمعہ 14 اپریل سے شروع ہوگی اور 20 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے انٹرنیشنلز بھی کھیلیں گی۔
نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان 2023 - مکمل شیڈول
بمقابلہ | بمقام | بتاریخ | ||
---|---|---|---|---|
![]() | ![]() | پہلا ٹی ٹوئنٹی | لاہور | 14 اپریل 2023 |
![]() | ![]() | دوسرا ٹی ٹوئنٹی | لاہور | 15 اپریل 2023 |
![]() | ![]() | تیسرا ٹی ٹوئنٹی | لاہور | 17 اپریل 2023 |
![]() | ![]() | چوتھا ٹی ٹوئنٹی | راولپنڈی | 20 اپریل 2023 |
![]() | ![]() | پانچواں ٹی ٹوئنٹی | راولپنڈی | 24 اپریل 2023 |
![]() | ![]() | پہلا ون ڈے | راولپنڈی | 26 اپریل 2023 |
![]() | ![]() | دوسرا ون ڈے | کراچی | 30 اپریل 2023 |
![]() | ![]() | تیسرا ون ڈے | کراچی | 3 مئی 2023 |
![]() | ![]() | چوتھا ون ڈے | کراچی | 5 مئی 2023 |
![]() | ![]() | پانچواں ون ڈے | کراچی | 7 مئی 2023 |