سال 2023 شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر موجود تھی۔ ایک سنسنی خیز ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان برتری حاصل کرنے کے باوجود ہار گیا۔ اب چار مہینے بعد گرین شرٹس کو موقع ملا ہے بدلہ لینے کا۔

‏14 اپریل سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شروع ہوگی، جس کے بعد اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنلز بھی کھیلے جائیں گے۔ جس میں پاکستان کے پاس ایک گولڈن چانس ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے کئی ٹاپ پلیئرز انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں اور پاکستان نے افغانستان کے خلاف غلطی کرنے کے بعد ایک بھرپور اور مضبوط اسکواڈ بنا دیا ہے۔

شاہین کی واپسی

پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ خوشی کی خبر ہے شاہین آفریدی کی واپسی۔ شاہین نے آخری بار نومبر 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وہ فائنل کھیلا تھا، جس میں ان کا گھٹنا زخمی ہوا تھا اور ہمارے دل۔ خیر، شاہین نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں شرکت کی اور لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری مرتبہ چیمپیئن بنایا۔ اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی خود کو ثابت کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔

پرفیکٹ کمبی نیشن؟

پاکستان کی اعلان کردہ ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا 'پرفیکٹ کمبی نیشن' لگتی ہے، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم دیکھیں تو۔ یہاں سے بارہا ناکام ہونے والے اعظم خان، مسلسل چار میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے عبد اللہ شفیق اور شاہین کے لیے جگہ خالی کرنے والے محمد وسیم کا اخراج ہوا ہے۔ ہاں! احسان اللہ کی جگہ برقرار ہے بلکہ انھیں تو ون ڈے اسکواڈ میں بھی بلایا گیا ہے یعنی اُن کی پرفارمنس سے سب بہت خوش ہیں۔

عماد وسیم بھی، جو عرصے بعد اپنی پی ایس ایل کارکردگی کی بدولت افغانستان کے خلاف سیریز میں شامل کیے گئے تھے، اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی صائم ایوب بھی افغانستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کی پرفارمنس کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔

اگر ہم اسکواڈ پر نظر ڈالیں تو کاغذ پر ٹیم پاکستان واقعی بہت مضبوط نظر آتی ہے۔ بالخصوص نیوزی لینڈ کے اسکواڈ سے موازنہ کریں تو کہ کہ جس میں نہ ٹم ساؤتھی ہوں گے، اور نہ ہی گلین فلپس، مچل سینٹنر، ڈیون کونوے، فن ایلن، مائیکل بریسویل، لوکی فرگوسن اور کین ولیم سن  جیسے کھلاڑی۔  تو واقعی پاکستان کے پاس سنہرا موقع ہے کہ پچھلی سیریز شکست کا بدلہ لینے کا۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، احسان اللہ، افتخار احمد، حارث رؤف، زمان خان، شان مسعود، شاہین آفریدی، صائم ایوب، عماد وسیم، فخر زمان، فہیم اشرف، محمد حارث، محمد رضوان، محمد نواز اور نسیم شاہ۔

پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، احسان اللہ، اسامہ میر، امام الحق، حارث رؤف، حارث سہیل، سلمان علی آغا، شان مسعود، شاہین آفریدی، عبد اللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم اور نسیم شاہ۔

نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان 2023 - مکمل شیڈول

بمقابلہبمقامبتاریخ
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپہلا ٹی ٹوئنٹیلاہور‏14 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈدوسرا ٹی ٹوئنٹیلاہور‏15 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈتیسرا ٹی ٹوئنٹیلاہور‏17 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈچوتھا ٹی ٹوئنٹیراولپنڈی‏20 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپانچواں ٹی ٹوئنٹیراولپنڈی‏24 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپہلا ون ڈےراولپنڈی‏26 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈدوسرا ون ڈےکراچی‏30 اپریل 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈتیسرا ون ڈےکراچی‏3 مئی 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈچوتھا ون ڈےکراچی‏5 مئی 2023
Raftar Bharne Do پاکستانRaftar Bharne Do نیوزی لینڈپانچواں ون ڈےکراچی‏7 مئی 2023
شیئر

جواب لکھیں