مئي 2023 پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بہت عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اسی مہینے میں پاکستان ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 بنا۔ یہ ویسے تو یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے، لیکن آفیشلی دیکھا جائے تو پاکستان کو پہلی بار یہ مقام حاصل ہوا ہے۔  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رینکنگ کا باضابطہ آغاز اکتوبر 2002 میں کیا تھا، تب سے آج تک پاکستان کبھی ٹاپ پوزیشن پر نہیں آیا تھا، اب یہ مقامِ بلند حاصل ہو چکا ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ

نمبرٹیممیچزپوائنٹسریٹنگ
1Raftar Bharne Do پاکستان293291113
2Raftar Bharne Do آسٹریلیا353965113
3Raftar Bharne Do بھارت475294113
4Raftar Bharne Do انگلینڈ363988111
5Raftar Bharne Do نیوزی لینڈ353740107
بمطابق 6 مئی 2023

یہی نہیں انفرادی طور پر بابر اعظم نے بھی ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے ۔ کراچی میں ہونے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں وہ سب سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بنے۔ انھوں نے صرف 97 اننگز میں 5,000 رنز مکمل کیے ہیں اور 100 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے ہیں۔

ان سے پہلے تیز ترین 5,000 ون ڈے رنز کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کے پاس تھا، جو 101 اننگز کھیل اس مقام تک پہنچے تھے۔  عظیم ویسٹ انڈیز بیٹسمین ویوین رچرڈز اور بھارت کے ویراٹ کوہلی نے 114 اننگز میں اتنے رنز بنائے، لیکن بابر نے تو کمال کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں بابر نے اپنی 18 ویں ون ڈے سنچری بھی بنائی ہے۔ یوں وہ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 20 سنچریوں کے ریکارڈ کے اور قریب پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچریاں سعید انور کی ہیں، جن کا ریکارڈ اب ٹوٹنے کے قریب ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بابر کے ہاتھوں اب سچن تنڈولکر کا 49 سنچریوں کا ریکارڈ بھی خطرے میں ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے، وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ بابر نے صرف 97 اننگز میں 18 سنچریاں بنائی ہیں، یعنی ہر 5.38 اننگز میں ایک ہنڈریڈ۔ ان کے مقابلے میں ویراٹ کوہلی کی 46 سنچریاں 265 اننگز میں ہیں، یعنی ان کی ہر 5.76 اننگز میں ایک سنچری ہے۔ یہ اوسط سچن سے تو بہت ہی زیادہ ہے جنھوں نے 49 سنچریوں کے لیے 452 اننگز کھیلیں، جو ہر 9.22 اننگز میں سنچری بنتی ہے۔

تو اگر بابر کو ون ڈے انٹرنیشنل میں ویراٹ کوہلی جتنی یعنی 265 اننگز کھیلنے کا موقع بھی ملا تو ان کی سنچریاں سب سے زیادہ ہو جائیں گی۔ خود دیکھ لیں، بابر کی ہر 5.38 ویں اننگز میں سنچری ہے، اسے تقسیم کریں 265 اننگز سے تو یہ بنیں گی 49.25 یعنی ویراٹ کیا، سچن سے بھی زیادہ سنچریاں۔

تواتر سے سنچریاں بنانے والے

کھلاڑیاننگزرنزسنچریاںسنچری اوسط
Raftar Bharne Do بابر اعظم975088185.38
Raftar Bharne Do ویراٹ کوہلی26512898465.76
Raftar Bharne Do ہاشم آملا1788113276.59
Raftar Bharne Do فخر زمان693115106.90
Raftar Bharne Do شے ہوپ1014452147.21

ہاں! بابر نے سچن جتنی یعنی 452 اننگز کھیل لیں تو پھر تو بات ہی نہ کریں۔ تب تو بابر کی سنچریاں 84 ہو جائیں گی۔ تب تک ون ڈے فارمیٹ زندہ بھی رہتا ہے یا نہیں؟ اس بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ لیکن فارمیٹ بچے نہ بچے، بابر امر رہے گا!

شیئر

جواب لکھیں