کچھ دنوں سے بڑی باتیں چل رہی ہیں کہ پاکستان ورلڈ نمبر ون بن سکتا ہے، کیسے؟ بس نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہوگا۔ ہے تو بڑا مشکل کام، لیکن نمبر وَن بننا ہے تو کرنا تو پڑے گا!

پاکستان اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کا نمبر دوسرا ہے۔ اگر پاکستان سیریز کے پانچوں مقابلے جیت جاتا ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہی نہیں آسٹریلیا کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا اور بنے گا ورلڈ نمبر وَن، وہ بھی پورے 21 سال بعد۔

پاکستان صرف ایک بار ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بنا ہے، جون 2002 میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم اتنی مضبوط تھی کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا دیا تھا۔

وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، سعید انور، انضمام الحق اور شاہد آفریدی جیسے پلیئرز کے ساتھ سیریز میں ون ڈاؤن جانے کے بعد بھی پاکستان آخری دونوں میچز جیتا اور آسٹریلیا کو ہرا دیا۔

اب ورلڈ کپ کے سال میں ورلڈ نمبر ون بننے کا چانس ہے، ضائع نہیں کرنا لڑکو!

شیئر

جواب لکھیں