اردن کے ولی عہد نے کر لی ایک سعودی خاتون سے شادی۔ یہ شہزادہ حسین بن عبد اللہ ہیں، جن کی شادی کے چرچے ہر طرف ہیں۔ حسین اور رجوہ السیف کی شادی میں دنیا بھر سے بہت اہم اور مشہور لوگ آئے۔ برطانیہ کے شہزادہ ولیم، اُن کی بیوی کیٹ مڈلٹن اور امریکی خاتونِ اول جل بائیڈن بھی۔  بیلجیئم، اسپین، ڈنمارک، ہالینڈ اور جاپان کے شاہی خاندان کے لوگ بھی شامل تھے۔ 

اور اس شادی نے پاکستانیوں کی کئی پرانی یادیں بھی تازہ کر دی ہیں۔  جی ہاں! آج سے 55 سال پہلے اردن ہی کے ایک شہزادے کی ایسی ہی شادی ہوئی تھی، سعودی نہیں ایک پاکستانی خاتون سے۔ یہ ہیں ثروت اکرام اللہ، جو 1968 میں اردن کے شہزادے حسن بن طلال کی دلہن بنی تھیں ۔ ثروت بیٹی تھیں مشہور خاتون سفارت کار شائستہ اکرام اللہ کی۔ اردن سے بارات آئی، جسے سرکاری مہمان بنایا گیا۔

نکاح میں اردن کے شاہ حسین اور پاکستان کے صدر ایوب خان شریک ہوئے، اپنی فیملی کے ساتھ۔  تقریب ٹی وی پر لائیو نشر کی گئی تھی۔ سمجھیں یہ اپنے زمانے کی پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی تھی۔

شیئر

جواب لکھیں