یہ بڑی ٹیک کمپنیز جتنی بڑی ہوتی ہیں نا، دل ان کا اتنا ہی چھوٹا ہوتا ہے۔ انھیں competition بالکل برداشت نہیں، کوئی چھوٹا موٹا competitor بھی آ جائے تو پہلے اسے خریدنے کی کوشش کریں گی۔ ناکامی ہوگی تو انھیں کورٹ کچہریوں میں گھسیٹ لیں گی۔

ڈیٹنگ ایپ MuzMatch کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ یہ مسلم ڈیٹنگ ایپ انگلینڈ Tinder کے خلاف ایک کیس ہار گئی ہے۔

جس میں ٹنڈر کہتا ہے MuzMatch کا نام اُس کی ویب سائٹ Match.com سے ملتا جلتا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ کورٹ نے یہ بات مان بھی لی۔

ٹنڈر نے چار مرتبہ MuzMatch کو خریدنے کی کوشش کی تھی، لیکن ناکام ہوا اور اس بات کا غصہ یہ کیس کر کے نکال لیا۔

دیکھ لیں ایک ملٹی بلین ڈالر کمپنی کی غنڈہ گردی، کیسے ایک چھوٹے اسٹارٹ اپ کو دیوار سے لگا دیا ہے۔

شیئر

جواب لکھیں