یہ انگلینڈ نے کیا کر دیا؟ ہیری بروک ہی کو باہر بٹھا دیا؟ اب آپ کہیں گے کیا ٹیم ہے یار! ہیری بروک کی جگہ تک نہیں بنی اس میں؟ کسی میں دم ہے اُن جیسا کھلاڑی باہر بٹھانے کا؟

بات اتنی سیدھی نہیں ہے بھائی، ہیری بروک کوئی عام کھلاڑی نہیں۔ ہاں! انڈیا میں کبھی نہیں کھیلے لیکن اُس سے ملتی جلتی کنڈیشنز میں تو کمال دکھا چکے ہیں۔ جی ہاں! پاکستان میں!

جہاں across all formats ہیری بروک نے کھیلی ہیں ‏11 اننگز۔ اور بنائے ہیں 706 رنز۔ ایوریج ہے 88 سے زیادہ کا اور اسٹرائیک ریٹ 109۔ یہاں بروک کی دو ففٹیز  ہیں اور 3 سنچریز بھی۔ اپنے کیریئر میں بروک نے سب سے زیادہ رنز یہیں بنائے ہیں۔ سب سے زیادہ سنچریاں یہاں ہیں اور سب سے زیادہ ففٹیز بھی۔ اور ہاں! سب سے زیادہ ایوریج بھی پاکستان ہی میں ہے

کہنے کو تو اُن کی جگہ ڈیوڈ ملان نے لی ہے لیکن ان کا اپنا ریکارڈ کیا ہے؟  صرف 18 ون ڈے میچز تو ہیں کریڈٹ پر۔  ان میں سے بھی صرف دو انڈیا میں کھیلے ہیں، وہ بھی تقریباً ڈھائی سال پہلے۔ جن میں بنائے صرف 66 رنز۔

ہاں! آپ کہہ سکتے ہیں انھیں بالنگ کا advantage حاصل ہے۔ تو بھائی! اِن میچز میں تو ملان سے کبھی بالنگ بھی نہیں کروائی گئی  تو بروک کی جگہ ملان کا سلیکشن، ہم کو سمجھ نہیں آیا بھیا!

گھوم گھام پر بات وہیں آ جاتی ہے، بین اسٹوکس پر ۔ ہمیں تو لگتا ہے اسٹوکس کی واپسی کھا گئی ہیری بروک کو ۔ بین اسٹوکس نے پچھلے سال ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی ۔ لیکن ورلڈ کپ سے پہلے اب اچانک شاہد آفریدی بن گئے  اور کر دیا واپسی کا اعلان!

اب اسٹوکس کے لیول کا پلیئر ہو، انگلینڈ کو ورلڈ چیمپیئن بنانے والا کھلاڑی ہو، انڈیا میں اچھا ریکارڈ بھی ہو  بلکہ سب سے زیادہ ون ڈے رنز ہی انڈیا میں ہوں  تو واپسی تو بنتی تھی باس!  تو ایک سال سے ریٹائرڈ کھلاڑی اسٹوکس ٹیم میں آ گئے اور نقصان بیچارے ہیری بروک کا ہو گیا ۔

اور ہاں! ہم تو بھول ہی گئے۔ ہیری بروک آخری آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی بھی تو تھے۔ ویسے تو کچھ خاص پرفارم نہیں کر سکے، لیکن جو سنچری بنائی تھی نا کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف؟ دیکھنے والی اننگز تھی۔

ان کے مقابلے میں ڈیوڈ ملان نے تو آخری بار آئی پی ایل 2021 میں کھیلا تھا، وہ بھی صرف ایک میچ ۔ تو دونوں کا تقابل بنتا نہیں باس!

میں تو اب بھی کہتا ہوں، ہیری بروک کو واپس لاؤ!  آپ کیا کہتے ہیں؟

شیئر

جواب لکھیں