لاہور فوڈ اسٹریٹ کے اس ولاگ میں ہم آپ کو لے جا رہے ہیں لاہور کے حویلی ریسٹورنٹ پر جو اپنی کڑاہی اور حویلی خلیل خان کی تاریخی عمارت کی وجہ سے معروف ہے۔ اس ریسٹورنٹ کے گرد قلعہ لاہور، بادشاہی مسجد اور مینارِ پاکستان جیسی تاریخی عمارات ہیں۔ آنے والے مہمان چھت پر بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں سے قلعہ لاہور کا دلکش نظارہ کھانے کے لطف کو دوبارہ کر دیتا ہے۔ جہاں تک کھانے کی بات ہے تو حویلی اپنے صاف ستھرے اور تازہ دیسی کھانوں کی وجہ سے معروف ہے جو لاہور کے بہترین باورچی بناتے ہیں۔ پاکستانی کھانوں کے علاوہ ہمیں مینیو پر باربی کیو اور اسپیشل کڑاہی بھی ملی۔

شیئر

جواب لکھیں