پشاور زلمی کی باؤلنگ تو 207 رنز بچا گئی، لیکن ملتان سلطانز ایسا نہیں کر سکے۔ آخری اوور میں اسلام آباد کا ' قسمت کنکشن' اتنا اسٹرونگ تھا کہ وہ ‫18 رنز بھی بنا گیا۔ فہیم اشرف کے 26 گیندوں پر 51 رنز نے کمال کر دیا۔

اسلام آباد مسلسل تیسرا میچ جیت کر دوسرے نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر چکا ہے، جبکہ ملتان مستقل تیسرا میچ ہارا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2023ء

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز

‏7 مارچ 2023

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی، پاکستان

نتیجہ: اسلام آباد 2 وکٹوں سے جیت گیا

🟦 ملتان سلطانز205-5
شان مسعود75 (50)
ٹم ڈیوڈ60 (27)
اسلام آباد باؤلنگامرو
شاداب خان41262
محمد وسیم40482
🟥 اسلام آباد یونائیٹڈ(ہدف: 206)209-8
فہیم اشرف51* (26)
شاداب خان44 (25)
ملتان باؤلنگامرو
انور علی40333
احسان اللہ40352

سلطانز کا دبنگ اسٹارٹ

ملتان نے اسٹارٹ تو بڑا دبنگ لیا۔ پاور پلے میں ہی 57 رنز بنا ڈالے اور کوئی وکٹ تک نہیں دی۔ لیکن جیسے ہی پاور پلے ختم ہوا محمد رضوان آؤٹ ہو گئے . ہاں ! شان مسعود دوسرے اینڈ پر جمے رہے۔ انھوں نئے بغیر کسی چھکے کے 50 بالز پر 75 رنز بنائے، 12 چوکے کے ذریعے۔

ٹم ڈیوڈ، آ گیا تے چھا گیا !

سلطانز کی اننگز کو نیکسٹ گیئر میں ڈالا ٹم ڈیوڈ نے، جنھوں نے آتے ہے میدان میں گویا آگ لگا دی۔ انھوں نے سیزن کے فرسٹ میچ میں ہی صرف 27 بالز پر 60 رنز سکور کر ڈالے۔ اِس میں رمّان رئیس کے ایک ہی اوور میں لگائے گئے 4 مسلسل چھکے بھی شامل تھے۔

ایک ایسی اننگز میں جہاں رائلی روسو 15 بالز پر 15 اور ڈیوڈ ملر 9 بالز پر 11 رنز بنا سکے تھے، وہاں ٹم ڈیوڈ کی یہ اننگز "اصل فرق" ہو سکتی تھی اگر، ملتان کے باؤلرز کا سامنا فہیم اشرف نامی طوفان سے نہ ہوتا۔

بدترین آغاز۔۔۔

206 رنز چَیزکرتے ہوئے اسلام آباد کا آغاز بہت ہی بُرا تھا۔ ایلکس ہیلز 7 بالز پر صرف 1 رن بنا کر انور علی کی سلو بال کا شکار بنے۔ یہی نہیں انور نے رحمٰن اللہ گرباز کی بڑی وکٹ بھی حاصل کی، جو بہت خطرناک موڈ میں نظر آ رہے تھے۔

اس کے بعد کپتان شاداب خان آئے اور کولن منرو کے ساتھ مل کر صرف 5 اوورز میں 59 رنز کا اضافہ کر گئے۔ پاور پلے کے لاسٹ اوور میں انھوں نے محمد الیاس کو 2 چھکے اور 2 چوکے لگائے اور 20 رنز لوٹے۔ اِس سے پہلے كے وہ اور خطرناک بن جاتے، اسامہ میر نے ایک چھکا کھانے کے بعد اپنا جادو دکھایا اور پہلے منرو اور نیکسٹ اوور میں اعظم خان کی وکٹیں لے لیں۔

شاداب موڈ میں تھے، وہ پیک پر پہنچتے ہی احسان اللہ کی ایک بہت فاسٹ، 150+ کی، ڈلیوری پر بولڈ ہوئے۔ اگلے میں ہی آصف علی اور کچھ ہی دیر بعد مبصر خان آؤٹ ہو گئے۔ یوں میچ بری طرح پھنس گیا۔

۔۔۔لیکن بہترین اختتام

آخری 2 اوورز میں 30 رنز کی ضرورت تھی اور فہیم اشرف کھڑے تھے، اور ایسے کھیل رہے تھے جیسے ان پر کوئی جنون طاری ہو۔

احسان اللہ کے اوورز ختم ہو چکے تھے تو 'کھلا خطرہ' تو کسی سے نہیں تھا۔ پِھر بھی انور علی نے 19 ویں اوور میں ایک چھکا کھانے کے باوجود معاملہ سنبھال لیا اور آِخری اوور کے لیے ‫18 رنز بچا لیے۔

آخری اوور اور قسمت !

آخری اوور میں فہیم اشرف کی قسمت کام آ گئی۔ پہلے محمد الیاس کی گیند اُن کے بلے کا اندرونی کنارہ لیتی ہوئی فائن لیگ باؤنڈری پار کر گئی اور اگلی گیند پر وہ ہوا جو سب کو حیران کر گیا۔ پلان کے مطابق آف اسٹمپ سے باہر یارکر لینتھ پر آنے والی بال کے نیچے فہیم نے صرف اپنا بیٹ رکھا اور بال تھرڈمین پر چھکا بن گئی۔

فہیم کو یقین ہو گیا کہ آج اُن کا دن ہے۔ چوتھی بال پر اسٹریٹ پر چوکا اور پِھر مڈ آف کے اُوپر سے وِنِنگ شاٹ۔ اسلام آباد نے 206 رنز چیز کر لیے، تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا ٹارگٹ حاصل کر لیا۔

اب کیا ہو گا؟

اِس میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن کچھ یہ بن گئی ہے: لاہور اور اسلام آباد 8، 8 میچز میں 12 پوائنٹس حاصل کر کے ٹاپ 2 پوزیشنز پر موجود ہیں۔ جبکہ 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی تیسری اور چوتھی پوزیشن پر بیٹھے ہیں۔ ان میں سے صرف پشاور کے 7 میچز ہیں، باقی سب 8، 8 میچز کھیل چکے ہیں اور ان کے صرف 2 مقابلے باقی ہیں، یعنی آج کا دن پشاور کے لیے بہت اچھا رہا، دونوں نتائج اس کے حق میں آئے ہیں۔ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اگلے میچ میں زلمی کو جیت بھی مل جائے تو پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والے 4 ٹیمز فائنل ہو جائیں گی۔

پاکستان سپر لیگ 2023ء: پوائنٹس ٹیبل

‏7 مارچ 2023ء

میچزفتوحاتشکستیںپوائنٹسن ر ر
🟩 لاہور قلندرز862120.938
🟥 اسلام آباد یونائیٹڈ86212‎-0.036
🟦 ملتان سلطانز84480.473
🟨 پشاور زلمی7438‎-0.509
🟦 کراچی کنگز92740.358
🟪 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز8264‎-1.344
شیئر

جواب لکھیں