قلندرز کے قدم قذافی اسٹیڈیم سے کیا نکلے؟ پہلے ہی قدم پر ایک بڑی شکست لاہور کو نگل گئی۔ پشاور زلمی نے 35 رنز سے ایک غیر معمولی جیت حاصل کر لی۔
پشاور زلمی نے اہم ترین میچ پر اسٹارٹ ہی سے اپنی گرفت اتنی مضبوط کرلی کہ لاہور پورا زور لگا کر بھی مقابلے میں واپس نہیں آ سکا۔ قذافی اسٹیڈیم میں مستقل 4 میچز جیتنے والے قلندرز راولپنڈی میں بری طرح ہار گئے۔ زلمی کی اِس جیت میں صائم ایوب اور بابر اعظم کی ہنڈریڈ پارٹنرشپ نے اہم کردار ادا کیا، جس پر بعد میں 200 + کا ٹوٹل بھی بنا، جو لاہور کو ہرانے کے لیے کافی ثابت ہوا۔
پاکستان سپر لیگ 2023ء
پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز
7 مارچ 2023
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی، پاکستان
نتیجہ: پشاور 35 رنز سے جیت گیا
🟨 پشاور زلمی | 207 | |
---|---|---|
صائم ایوب | 68 (36) | |
بابر اعظم | 50 (41) |
لاہور باؤلنگ | ا | م | ر | و |
---|---|---|---|---|
شاہین آفریدی | 4 | 0 | 31 | 4 |
زمان خان | 2.3 | 0 | 30 | 2 |
🟩 لاہور قلندرز | (ہدف: 208) | 172 |
---|---|---|
حسین طلعت | 63 (37) | |
شاہین آفریدی | 52 (36) |
پشاور باؤلنگ | ا | م | ر | و |
---|---|---|---|---|
وہاب ریاض | 4 | 1 | 17 | 3 |
ارشد اقبال | 4 | 0 | 27 | 3 |
صائم ایوب کی بیٹنگ تو آج دیکھنے کے قابل تھی، انھوں نئے 3 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 36 بالز پر 68 رنز بنائے اور میچ کا ٹیمپو سیٹ کر دیا۔
پشاور آدھی اننگز تک تو ایک وکٹ کے لیے بھی ترستا رہا، یہاں تک كے راشد خان نے صائم کی وکٹ لے لی۔ دوسرے اینڈ سے بابر اعظم نے 50 تو بنائی لیکن اسٹرائیک ریٹ تیز کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ رنز کی رفتار تیز کرنے کا دباؤ پیدا ہوا اور اس کی وجہ سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔
شاہین کی پرواز
شاہین آفریدی نے ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں لیں اور پشاور 24 رنز کے اضافے سے 5 شکار کر گیا۔ وہ الگ بات كے پِھر بھی اس کے خلاف 207 رنز بن گئے۔
بڑا ٹارگٹ لیکن فلاپ اسٹارٹ
اب لاہور کے سامنے تھا 208 رنز کا بڑا ٹارگٹ، اور فرسٹ اوور میں ہی شاویز عرفان کی وکٹ گر گئی۔ جو کمی رہ گئی تھی وہ وہاب ریاض کے ڈبل وکٹ میڈن سے پوری ہو گئی۔ انھوں نئے فخر زمان اور سام بلنگز دونوں کو آؤٹ کیا۔
ایک بڑا ٹارگٹ چَیز کرتے ہوئے پاور پلے میں ہی لاہور حال سے بے حال ہو چکا تھا: صرف 21 رنز اور 4 آؤٹ۔ یہاں حسین طلعت اور شاہین آفریدی نے وہ پارٹنرشپ کی جو جتوا تو نہیں سکی، لیکن حیران ضرور کر گئی۔
حسین-شاہین 100+ پارٹنرشپ
حسین طلعت نے 37 بالز پر 63 رنز بنائے اور شاہین آفریدی 36 بالز پر 52 رنز بنا گئے۔ دونوں نے اپنی اننگز میں 5، 5 چھکے لگائے۔دونوں نے 65 بالز پر 114 رنز کی پارٹنرشپ کی . لیکن لاسٹ 5 اوورز میں 96 رنز بنانا تقریباً ناممکن تھا اور ناممکن ہی رہا۔ لاہور کی آخری 5 وکٹیں صرف 10 رنز کے اضافے سے گریں۔
باؤلرز کا دن
ویسے راولپنڈی اسٹیڈیم میں تو لگ رہا تھا بولرز کا دن ہے۔ 379 رنز ضرور بنے، لیکن 20 وکٹیں بھی گریں۔ جی ہاں ! دونوں ٹیمز آل آؤٹ ہوئیں، جو ٹی ٹوئنٹی میں بہت کم دیکھا جاتا ہے۔
ویسے بابر الیون کی اِس کامیابی نے اُن کی سابق ٹیم کراچی کنگز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 2023ء: پوائنٹس ٹیبل
7 مارچ 2023
میچز | جیتے | ہارے | پوائنٹس | ن ر ر | |
---|---|---|---|---|---|
🟩 لاہور قلندرز | 8 | 6 | 2 | 12 | 0.938 |
🟥 اسلام آباد یونائیٹڈ | 7 | 5 | 2 | 10 | -0.093 |
🟦 ملتان سلطانز | 7 | 4 | 3 | 8 | 0.568 |
🟨 پشاور زلمی | 7 | 4 | 3 | 8 | -0.509 |
🟦 کراچی کنگز | 9 | 2 | 7 | 4 | 0.358 |
🟪 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 8 | 2 | 6 | 4 | -1.344 |