رفتار کی یہ وڈیو پاکستان کے معاشی بحران کے اصل اسباب پر سے پردہ اٹھاتی ہیں، یعنی پاکستان کے سرکاری ملازمین کے انتہائی لگژری لائف اسٹائل پر سے۔ کیا ہم اب بھی گوروں کے غلام ہیں؟ رفتار بتائے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں آخر ہر کوئی سرکاری ملازم کیوں بننا چاہتا ہے؟ کیونکہ سرکاری ملازمت کے ساتھ جو الاؤنس، مراعات اور پینشن ملتی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ ملک تو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، لیکن ہماری بیوروکریسی وہ سارے مزے لوٹ رہی ہے جو برٹش راج سے وراثت میں ملے تھے۔

کمشنر سرگودھا پاکستان کے سب سے بڑے گھر میں رہتے ہیں جو ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم، کراچی سے بھی دو گنا بڑا ہے۔ صرف اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کی رہائش گاہوں کی مالیت 1500 ارب روپے ہے۔ پھر پاکستان وفاقی ملازمین پر ہر گھنٹے 12 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔

رفتار کی یہ سیریز "مشکل فیصلے" عوام میں ملک کی معاشی بے قاعدگیوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے گی۔

شیئر

جواب لکھیں