پشاور زلمی نے ایک مرتبہ پھر 240+ اسکور کیا، یعنی جتنی بالز ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں ہوتی ہیں، اس سے دوگنے رنز بنا دیے، پھر بھی مقابلہ ہار گئے۔ کیوں؟ رائلی روسو کی شاہکار اور ریکارڈ اننگز اور اپنے ایک اور بدترین باؤلنگ ڈسپلے کی وجہ سے۔ ملتان سلطانز مسلسل 3 شکستیں کھانے کے بعد بالآخر ایک اہم مقابلے میں بڑی کامیابی حاصل کر گیا اور یوں پلے آف میں پہنچ گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2023

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز

‏10 مارچ 2023

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی، پاکستان

نتیجہ: ملتان 4 وکٹوں سے جیت گیا

🟨 پشاور زلمی242-6
بابر اعظم73 (39)
صائم ایوب58 (33)
ملتان باؤلنگامرو
عباس آفریدی40394
اسامہ میر20271
🟦 ملتان سلطانز(ہدف: 243)244-6
رائلی روسو121 (51)
کیرون پولارڈ52 (25)
پشاور باؤلنگامرو
عظمت اللہ عمرزئی40622
صائم ایوب20221

پھر وہی غلطی

پشاور نے آخری مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں بھیانک شکست کے بعدبھی سبق نہیں سیکھا، اور ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بابر تو آج بھی بڑے موڈ میں تھے۔ انھوں نے صرف 24 گیندوں پر ففٹی بنائی۔ 134 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ گئی۔ صائم 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے صرف 39 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ وہ تو ایک اور سنچری بنا دیتے، بس عباس آفریدی کی ایک اٹھتی ہوئی گیند پر پُل نہیں کر پائے اور وکٹوں کے پیچھے کیچ دے گئے۔

ایک اور بڑا ٹوٹل

محمد حارث، ٹام کولر کیڈمور اور عظمت اللہ عمرزئی کی وجہ سے پشاور اننگز کے آخری چھ اوورز میں 76 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہا۔ حارث نے تو آتے ہی شیلڈن کوٹریل کو تین مسلسل چھکے لگا دیے اور ان کا پاکستان سپر لیگ میں بھرپور "سواگت" کیا۔

اننگز کے آخری اوور میں کولر کیڈمور کے چھکوں اور پھر پولارڈ کے کمال کیچ نے تو سب کو حیران کر دیا۔

خیر، زلمی بیٹنگ لائن نے 241 رنز بنا کر ایک مرتبہ پھر خود کو ثابت کیا۔ ہاں! باؤلنگ لائن ایک بار پر ایک بار پھر ایسا بوجھ آن پڑا، جسے اٹھانے کے وہ قابل نہیں تھی۔ پشاور زلمی کو کوئٹہ کے خلاف میچ کے بعد تو سوچنا چاہیے تھا کہ انھیں اپنی کمزوری ظاہر نہیں کرنی اور میچ کےفیصلہ کن مرحلے پر اپنی اصل طاقت یعنی بیٹنگ کو سامنے رکھنا ہے۔

ملتان کا تعاقب

تعاقب کرتے ہوئے ملتان کو شروع میں ہی دو وکٹوں کا نقصان سہنا پڑا۔ اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود دونوں آج بڑی اننگز نہیں کھیل پائے اور واحدہندسے میں ہی آؤٹ ہو گئے۔

پاور پلے کے آخری اوور میں رائلی روسو وارم اپ ہو گئے۔ ان کےچوکوں اور چھکوں نے اسکور کو 66 رنز تک پہنچا دیا،یعنی ماحول گرما دیا۔

روسو نے تو آج کمال ہی کر دیا۔ صرف 17 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اورملتان کو آٹھویں اوور میں ہی 100 رنزتک پہنچا دیا۔ دوسرے اینڈ سے کیرون پولارڈ نے مجیب الرحمٰن کو مسلسل تین چھکے مار دیے اور 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ یعنی اب چیز آن تھا!

وہاب ریاض نے پولارڈ کو آؤٹ کر کے 43 گیندوں پر 99 رنز کی پارٹنرشپ کا خاتمہ کردیا، اور زلمی کو میچ میں واپس آنے کا چانس دے دیا۔

آخری موقع

سلطانز کو آخری پانچ اوورز میں 61 رنز کی ضرورت تھی اور روسو کریز پر موجود تھے،جن کے ہوتے ہوئے کچھ بھی ممکن تھا۔ پہلے تو انھوں نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی، صرف اور صرف 41 گیندوں پر اور اپناہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

پی ایس ایل کی تیز ترین سنچریاں

گیندیںبمقابلہبمقامبتاریخ
🟦 رائلی روسو41پشاورراولپنڈی‏10 مارچ '‏‏23
🟦 رائلی روسو43کوئٹہملتان‏29 فروری '20
🟪 جیسن روئے44پشاورراولپنڈی‏8 مارچ '23
🟩 ہیری بروک48اسلام آبادلاہور‏19 فروری '22
🟥 کیمرون ڈیلپورٹ49لاہورکراچی‏9 مارچ '19

کہانی میں ٹوئسٹ

جب میچ مکمل طور پر ملتان کے حق میں جا چکا تھا تب ایک زبردست اوور آیا۔ وہاب ریاض نے اننگز کا 18 واں اوور پھینکا، جس کی پہلی چار گیندوں پر صرف ایک رن بنا۔ لگتا تھا زلمی میچ لے جائے گا، بس انورعلی نےآخری دونوں گیندوں پر چوکے لگا دیے۔

پھر 19 ویں اوور میں بھی ایک موڑ آیا جب روسو 51 گیندوں پر 121رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔8 چھکوںاور 12 چوکوں کے ساتھ کھیلی گئی یہ اننگز واقعی پی ایس ایل تاریخ کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی، لیکن کیا ملتان کو جتوا بھی سکتی تھی؟ اس کے لیےانور علی اور اسامہ میر کو کچھ کرنا تھا۔

آخری دھکا

انور اور اسامہ نے کسی کو مایوس نہیں کیا اور آخری اوور کی پہلی گیند پر ہی میچ کا فیصلہ کر دیا۔ ملتان سلطانز چار وکٹ سے جیت گیا۔ انور علی کو ایک چانس ضرور ملا، جب 19 ویں اوور کی آخری گیند پر ان کاکیچ ڈراپ ہوا، جو چھکا بھی بنا۔

باؤلرزکا قبرستان

یہ فرنچائز کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا چَیز ثابت ہوا، اور ساتھ ہی راولپنڈی کی وکٹ باؤلرزکا قبرستان بن گئی۔ یہاں آخری پانچوں میچز میں کسی ایک ٹیم نے تو 200 سے زیادہ کا اسکور بنایا ہی ہے بلکہ تین میچز میں تو اس ہدف کا تعاقب بھی ہو گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے آخری 5 میچز

اسکور 1اسکور 2بمقابلہبتاریخ
پشاور زلمی 🏆207172لاہور قلندرز‏7 مارچ '23
ملتان سلطانز205-5209-8اسلام آباد یونائیٹڈ 🏆‏7 مارچ '23
پشاور زلمی240-2243-2کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 🏆‏8 مارچ '23
لاہور قلندرز 🏆226-5107اسلام آباد یونائیٹڈ‏9 مارچ '23
پشاور زلمی242-6244-6ملتان سلطانز 🏆‏10 مارچ '23

اب کیا ہوگا؟

اب صورت حال بہت نازک ہے، خاص طور پر پشاور زلمی کے لیے۔ انھیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔ ویسے اس سے پہلے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامقابلہ بھی ان کے لیے بہت اہم ہے۔ ملتان کی جیت پشاور کے حق میں جائےگی، ایسا ہوا تو زلمی اپنا آخری میچ سکون سے کھیلیں گے۔ لیکن اگر کوئٹہ نے ملتان کو ہرا دیا تو پشاور کے لیے خطرےکی گھنٹی بج جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ 2023: پوائنٹس ٹیبل

‏9 مارچ 2023

میچزجیتےہارےپوائنٹسن ر ر
🟩 لاہور قلندرز972141.494
🟥 اسلام آباد یونائیٹڈ96312‎-0.713
🟦 ملتان سلطانز954100.489
🟨 پشاور زلمی9458‎-0.584
🟪 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز9366‎-1.120
🟦 کراچی کنگز92740.358

شیئر

جواب لکھیں