اس پوڈکاسٹ میں ہم زکوٰۃ کے حوالے سے آپ کے ذہنوں میں موجود تمام سوالوں کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مثلاً سونے یا چاندی کی کتنی مقدار ہو تو زکٰوۃ فرض ہو جاتی ہے اور زکٰوۃ کا صحیح حقدار کون ہے؟

ہم جائیداد پر زکٰوۃ کے حوالے سے بھی آپ کا ذہن واضح کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کو دولت اور اثاثوں کی مختلف اقسام کے بارے میں بھی معلومات ملے گی جن پر زکٰوۃ لاگو ہوتی ہے، مثلاً نقدی، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، شیئرز اور سرمایہ کاری کی دوسری اقسام۔

یہ وڈیو نصاب کا احاطہ بھی کرتی ہے اور یہ بھی بتاتی ہے کہ کسی کے اثاثوں اور قرضوں سے زکٰوۃ کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے۔

ہم نے زکٰوۃ کی ادائیگی میں کی جانے والی عام غلطیوں کو بھی نمایاں کیا ہے۔ مثلاً زکٰوۃ کا غلط حساب لگانا، زکٰوۃ غیر مستحق کو دینا اور وقت پر ادا نہ کرنا۔ ساتھ ہی ان غلطیوں کے نتائج اور ان سے بچنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ یہ وڈیو رہنمائی فراہم کرتی ہے کہ ان غلطیوں سے کیسے بچا جائے اور یقینی بناتی ہے کہ زکٰوۃ کی ادائیگی کو کس طرح بہتر بنایا جائے۔

ہم نے زکٰوۃ کی مختلف اقسام کا بھی احاطہ کیا ہے، مثلاً زکٰوۃ الفطر اور زکٰوۃ المال۔ ہم بینکوں اور دیگر اداروں کے زکٰوۃ کاٹنے کے عمل پر بھی بات کریں گے اور یہ بھی کہ اس حوالے سے اسلام کیا کہتا ہے۔

شیئر

جواب لکھیں