یہ وڈیو پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کے درمیان رقابت کے بارے میں ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ن لیگ کے اہم رہنما رانا ثناء اللہ کو 15 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں 5 مہینے اور 25 دن جیل میں رکھا گیا لیکن حکومت انھیں مجرم ثابت نہیں کر پائی۔

اب حالات بدل چکے ہیں، وہی رانا ثناء اللہ پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اور تمام پیراملٹری فورسز ان کے ماتحت ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مطابق ان کے خلاف تقریباً 100مقدمات درج کیے گئے ہیں اور فورسز ان کے تعاقب میں ہیں تاکہ انھیں جیل میں ڈال سکیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے عمران خان کے لیے ایک جیل مخصوص بھی کر دی ہے۔ اس وڈیو میں رفتار آپ کو اس جیل کے خصوصی مناظر دکھا رہا ہے۔

شیئر

جواب لکھیں