سڑک کہانی کی یہ قسط کہانی ہے ایک 'آئرن لیڈی' کی جو کراچی میں ایک ٹریفک سگنل پر کاسمیٹکس اور ملبوسات بیچتی ہیں۔ دو بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کا بڑا کاروبار تھا اور وہ بہت کماتے تھے لیکن پھر کاروبار میں نقصان ہوا اور اب وہ بے روزگار ہوکر گھر بر بیٹھے ہیں۔ کوئی نوکری بھی ایسی نہیں جس سے مناسب کمائی ہو سکے۔

وہ سمجھتی ہیں کہ گھر کے لیے کمانا صرف مرد کی ذمہ داری نہیں، میاں بیوی دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ انھیں شوہر نے جو اعتماد اور سوچ دی اسی کی وجہ سے وہ سخت محنت کر رہی ہیں اور پورے فخر کے ساتھ یہ کام کر رہی ہیں۔

ان کی کہانی بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن ہے۔

شیئر

جواب لکھیں