قدیم عربی لباس پہنے، مسجد نبوی کے در و دیوار کو حیرت سے دیکھتا یہ شخص کون ہے؟
یہ بلوچستان کے علاقے حب سے تعلق رکھنے والے عبد القادر بلوچ ہیں۔
رمضان کا آخری عشرہ تھا، جس میں وہ عمرہ کرنے سعودی عرب گئے۔
جہاں مسجد نبوی میں کسی نے اُن کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی اور پھر وہ وائرل ہو گئے۔
اُن کی سادگی، آنکھوں سے جھلکتی محبت اور لباس نے عرب عجم سب کا دل جیت لیا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں عبد القادر صاحب کرتے کیا ہیں؟ وہ بکریاں چراتے ہیں۔
انھوں نے 15 سال عمرے کے لیے رقم جمع کی اور اِس عمر میں جاکر یہ سعادت حاصل کر پائے۔
اور اللہ نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں اُن کی محبت ڈال دی۔
ہم بھی عبد القادر صاحب سے محبت کرتے ہیں، لیکن ایک سوال یہ ہے کہ پورے بلوچستان کو ایسی محبت کب ملے گی؟