آپ نے کئی بڑے بڑے سنگرز کو گاتے سنا ہوگا لیکن کبھی روبوٹ کو گاتے دیکھا ہے؟ وہ بھی انسانوں سے بھی اچھا؟نہیں نا؟ لیکن اب پوری دنیا سنے گی۔

جیسے جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس آگے بڑھ رہی ہے، مختلف شعبوں کو بہت ٹف ٹائم مل رہا ہے۔ یہ دیکھیں: سوشل میڈیا پر یہ گانا "Heart on My Sleeve" اس وقت بہت وائرل ہے۔ اس نے میوزک انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یہ گانا لکھا بھی مشین نے، گایا بھی مشین نے اور اسے میوزک بھی مشین نے دیا ہے یعنی فل اے آئی!

اس گانے میں نقل ڈریک اور دی ویکنڈ کی کی گئی ہے ، یعنی یہ ان کے اسٹائل میں گایا گیا ہے اور کمال گایا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سنگرز ڈرے ہوئے ہیں اور میوزک انڈسٹری خوف زدہ ہے اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کیا اس کوشش میں کامیاب ہوں گے؟

شیئر

جواب لکھیں