ملکہ برطانیہ کے بعد اب راج ہوگا بادشاہ کا! کنگ چارلس کی تاج پوشی بس ہونے ہی والی ہے، جس میں اُنھیں پہنایا جائے گا سینٹ ایڈورڈز کراؤن۔ ایک ایسا تاج جس میں لگے ہیں 444 جواہرات اور ہیرے۔

‏22 کیرٹ گولڈ سے بنا یہ تاج 12 انچ اونچا ہے اور اس کا وزن ہے 4.9 پونڈز، جی ہاں! پورے 2.23 کلو۔

سینٹ ایڈورڈز کراؤن پہلی بار 1661 میں کنگ چارلس II نے بنوایا تھا۔ یہ اُس پرانے تاج کی جگہ بنایا گیا تھا جو 1649 میں انگلش سول وار میں ضائع ہو گیا تھا۔

یہ تاج 1911 سے آج تک تاج پوشی کی ہر تقریب میں استعمال ہوتا ہے۔

لیکن ایک منٹ، اس تاج کی ظاہری خوبصورتی پر نہ جائیں، کیونکہ اس کے پیچھے ایک سیاہ تاریخ بھی ہے۔

ایک زمانے میں برطانیہ کا آدھی دنیا پر قبضہ تھا۔ اس نے دنیا جہاں کے خزانے لُوٹے، چوری کیے اور زبردستی چھینے، جن میں سے کئی آج بھی برطانیہ کے پاس ہیں۔ یہ تاج بھی اُسی تاریخ کا حصہ ہے، جس میں برطانیہ کے ہاتھ کروڑوں لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں