بلوچستان کے نوجوانوں کو ملیں گی ایک ہزار اسکالرشپس! لیکن کیسے؟

تو ہوا یہ ہے کہ بلوچستان حکومت نے ایک کمپنی ٹیک ویلی پاکستان کے ساتھ MoU پر سائن کیے ہیں۔ جس کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار اسکالرشپس دے گا

ٹیک ویلی پاکستان میں گوگل کا کنٹری پارٹنر ہے، جو اس پروجیکٹ پر بلوچستان گورنمنٹ کے ساتھ collaborate کر رہا ہے۔ اس ادارے نے بلوچستان کے ڈپارٹمنٹس کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے جن میں کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔

اس پروگرام کی لاگت 5 لاکھ ڈالرز ہوگی، جو گوگل ادا کرے گا اور پھر بلوچستان کے اسکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کلاسز شروع ہوں گی۔

اس میں گوگل پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سائبر سیکیورٹی جیسے مہنگے کورسز کی پروفیشنل ٹریننگ بھی آفر کی جائے گی۔ اس پروگرام میں انرول ہونے کے لیے امیدوار کی تعلیم کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے۔

امید ہے یہ پروجیکٹ بلوچستان کو تعلیم کے میدان میں ایک بڑا boost دے گا

شیئر

جواب لکھیں