وقت بدلتا رہتا ہے اور اِس کے ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے۔ جس فون پر آپ یہ وڈیو دیکھ رہے ہیں، اسی کو لے لیں۔ صرف 50 سال میں یہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے؟

جی ہاں! ٹھیک 50 سال پہلے اپریل 1973 میں پہلا موبائل فون بنا تھا۔ موٹورولا کے مارٹن کُوپر نے اپنی کمپنی کے ایک پروٹوٹائپ فون سے ایک کال کی تھی۔ اس فون کا وزن ایک کلو تھا، جو 10 سال بعد 1983 میں مارکیٹ میں آیا۔ اور پھر دنیا ہی بدل گئی!

موبائل فون نے رابطے آسان کیے، زندگی آسان کی اور ہمیں بہت کچھ دیا۔ 1999 میں پہلا کیمرا فون آیا، 2006 میں ایف ایم ریڈیو بھی موبائل میں آ پہنچا اور پھر 2007 میں آ گیا آئی فون۔ موبائل فون بن گیا اسمارٹ فون، خود بھی بدلا اور دنیا بھی بدل دی۔

بہت کم عرصے میں اسمارٹ فون نے بہت کچھ حاصل کیا۔ اور آگے کیا کچھ کرے گا؟ اس بارے میں ہم تو کچھ نہیں کہہ سکتے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

شیئر

جواب لکھیں