طیب اردوغان، 20 سال سے ہیں ترکی کے حکمران۔ تین مرتبہ وزیر اعظم، دو مرتبہ صدر بننے کے بعد اب وہ تیسری بار بھی جیت کے قریب ہیں۔

آپ کو جدید دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملے گی کہ کوئی جمہوری طور پر اتنے سال سے حکومت کر رہا ہو۔  تو اردوغان کی اس مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

ایک: اکنامک پالیسیز، دو: ترقیاتی کام، تین: حقیقی جمہوریت کا فروغ۔

جب 2002 میں طیب اردوغان پہلی بار حکمران بنے تھے تو ترکی کا جی ڈی پی تھا صرف 675 بلین ڈالرز۔ آج یہ ساڑھے تین ہزار ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ اردوغان نے ملک کی معیشت اور انفرا اسٹرکچر زمین سے آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

پھر ایک ایسے ملک میں جہاں ہمیشہ سے فوج کی گرپ بہت مضبوط تھی، جو جب چاہتی مارشل لا لگا دیتی تھی۔ اُس ملک میں اردوغان نے حقیقی جمہوریت قائم کر کے دکھائی اور ایسا کرنے کے لیے انھوں نے فوج کو کمزور بھی نہیں کیا۔ آج دفاعی لحاظ سے ترکی کہیں زیادہ مضبوط بھی ہے اور خود مختار بھی۔

اردوغان کے اور بھی کئی کارنامے ہیں، لیکن یہ تین کام ایسے ہیں، جن کی وجہ سے ترکی ہمیشہ اُن کا احسان مند رہے گا۔

شیئر

جواب لکھیں