دنیا میں بہت غربت ہے، بھوک ہے، مفلسی ہے لیکن شاید آپ کو یہ سن کر حیرت ہو کہ موٹاپا بھی بہت ہے۔
اس وقت دنیا کی 38 پرسنٹ آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور یہ تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ لگتا ہے 2035 تک آدھی سے زیادہ دنیا موٹی ہوگی۔
موٹاپا ہوتا ہے جھیلے کی محبتوں کی سے، پیزا فرائیز اور کھابوں سے۔
اگر باڈی ماس انڈیکس 30 سے بڑھ جائے تو بندہ Obese consider ہوگا اور اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ موٹے ہیں Pacific Ocean کے جزیروں میں۔
ایک چھوٹے سے ملک ناؤرو کی تو 88 فیصد سے زیادہ آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور اس کے سارے پڑوسی ملکوں میں بھی یہ تناسب 80 فیصد سے زیادہ ہے۔
پاکستان ابھی تک اس وبا سے بچا ہوا ہے، یہاں 12 فیصد سے زیادہ مرد موٹاپے کا شکار ہیں لیکن عورتوں میں موٹاپا ذرا زیادہ ہے، تقریباً 14 پرسنٹ پاکستانی خواتین موٹی ہیں۔
اس لیے خدا کے لیے کھانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں، فزیکل ایکٹیوٹی کریں، آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔