رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تزکیہ نفس، صوم و صلوٰۃ اور زکوٰۃ و خیرات کا مہینہ ہے۔ رمضان کا ایک اہم ترین حصہ افطار کا وقت ہے۔ مسلمان عموماً اپنے گھر والوں اور دوست احباب کے ساتھ مل کر روزہ افطار کرتے ہیں اور یہ ان کے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو ظاہر کرتا ہے۔

‏'سوشل نان سینس' کی اس قسط میں ہم نے پاکستان کی سڑکوں پر پیش آنے والے ان واقعات کا احاطہ کیا ہے، جب لوگ بالخصوص اور جان بوجھ کر، افطاری کی اشیا بانٹنے کے لیے سڑکیں بند کر دیتے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک نے ایسی صورت حال کا سامنا تو کیا ہی ہوگا، جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک بند ہو جاتا ہے۔ سوال پر ایسے لوگ کہتے ہیں کہ "ثواب کمانے کا طریقہ" ہے۔

ہمیں بسا اوقات ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو دوسروں کی تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ یہ صورت حال ہمیں بحیثیتِ معاشرہ بیان کرتی ہیں۔ 'رفتار' میں ہم ایسے لمحات آپ کے سامنے لانے اور اس سے عوام کے رویّے میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ وڈیو پسند آئے گی۔

شیئر

جواب لکھیں