بالآخر بابر اعظم کا 'ڈریم رن' ختم ہوا۔ آخری دونوں میچز جیت کر پشاور زلمی  دوسرے ایلی منیٹر تک پہنچی تو لگتا تھا چھ سال بعد ٹائٹل جیتنے کا خواب بالآخر پورا ہوگا۔ لیکن لاہور قلندرز سے سامنا ہو گیا اور زلمی ایک بار پھر ایلی منیٹر ہار کر دوڑ سے باہر ہو گیا۔ وہ ٹیم جو آج تک تمام آٹھوں سیزنز میں پلے آف مرحلے تک پہنچی، 2017 میں چیمپیئن بھی بنی، لیکن اُس کے بعد آج تک تین فائنل کھیلنے کے باوجود دوبارہ کبھی ٹرافی نہیں اٹھا سکی۔ یہاں تک کہ بابر اعظم بھی اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں کر پائے۔

زلمی کے فین کی حیثیت سے دیکھیں تو شاید بہت افسوس ہو لیکن ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں بہت خوشی ہوئی۔ ارے نہیں نہیں! ہم "زلمی دشمن" نہیں ہیں کہ جس کے باہر ہونے پر خوشیاں منائیں، بلکہ ہم بات کر رہے ہیں پاکستان سپر لیگ 2023 میں بابر کی انفرادی کارکردگی کی، کیونکہ وہ اس سال بالکل مختلف روپ میں نظر آئے۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل 8 میں 52 سے زیادہ کے ایوریج اور 145 کے اسٹرائیک ریٹ سے 522 رنز بنائے۔ ایسی بیٹنگ تو انھوں نے کبھی نہیں دکھائی۔ ہاں! وہ پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ 2935 رنز بنانے والے بیٹسمین ضرور ہیں لیکن یہ کارکردگی پچھلے سیزنز کی پرفارمنس سے ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ یقین نہیں آتا تو خود دیکھ لیں:

پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کارکردگی

سیزنز کے لحاظ سے

سیزناننگزرنزبہترین اننگزایوریجاسٹرائیک ریٹ10050
2016215157.5057.600
2017102915032.33112.3501
2018114026640.20122.1805
2019113357730.45115.5103
2020114737859.12124.1405
20211155490*69.25132.5307
20221034390*38.11118.6802
20231152211552.20145.4015

بابر اعظم 2020 اور 2021 میں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رہے۔ اِس مرتبہ یعنی 2023 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر سکتے ہیں اگر محمد رضوان فائنل میں صرف پانچ رنز بنائیں تو۔ جی ہاں! اس سیزن میں بابر کے 522 رنز ہیں اور رضوان کے 516، جو آج فائنل بھی کھیلیں گے اور لگتا یہی ہے کہ بابر سے آگے نکل جائیں گے۔

پی ایس ایل 2023: سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین

اننگزرنزبہترین اننگزاوسطاسٹرائیک ریٹ10050
بابر اعظم1152211552.20145.4015
محمد رضوان11516110*57.33142.5414
عماد وسیم1040492*134.66170.4603
رائلی روسو1040112144.55172.8412
فخر زمان1239011532.50167.3812

خیر، جو بات اس "نئے بابر" کو "پرانے بابر" سے جدا کرتی ہے وہ ہے  بہتر اسٹرائیک ریٹ۔ جن سیزنز میں وہ ٹاپ بیٹسمین رہے، یعنی 2020 اور 2021 میں، وہاں بھی بابر کا اسٹرائیک ریٹ اتنا نہیں تھا۔ 2020 میں انھوں نے 124 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنزبنائے تھے اور 2021 میں بھی یہ اسٹرائیک ریٹ 132.53 تھا۔  یعنی اس بار بابر کے ہر شاٹ اُن ناقدین کا منہ بند کیا ہے۔

یہی نہیں، بابر نے اس سیزن میں اپنی پہلی پی ایس ایل ہنڈریڈ بھی بنائی۔ اس سے پہلے وہ دو مرتبہ 90 رنز کی اننگز کھیل چکے تھے، لیکن اس بار سب سے آگے نکل گئے اور ہمیں نظر آیا ایک 'نیا بابر' جو پاکستان کے لیے ایک نیک شگون ہے۔

شیئر

جواب لکھیں