آئیں پاکستان کی نو عمر ٹیبل ٹینس اسٹار اور ملک کی نمبر ایک جونیئر کھلاڑی حور فواد کی زندگی اور کامیابیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

حور فواد نے کھیل کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا جب انھوں نے 2022 میں ساؤتھ ایشین جونیئر چیمپیئن شپ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔ وہ 9 سال کی عمر سے ٹیبل ٹینس کھیل رہی ہیں اور سندھ گیمز کے ویمنز ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

‏11 سال کی عمر میں انھوں نے کراچی ویمنز چیمپیئن ٹائٹل جیتا اور پھر جونیئر نیشنل چیمپیئن بن گئی۔ اب وہ پاکستان کی نیشنل ویمنز ٹیم کی سب سے کم عمر رکن ہیں۔

اس کے علاوہ وہ جنوبی ایشیا سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی کو عمر ترین پاکستانی لڑکی بھی ہیں۔

ٹیبل ٹینس میں حور فواد کی کامیابیاں حیران کن ہیں۔ ان کا عزم، حوصلہ، ہمت اور سخت محنت ٹینس کے لیے ان کے جوش اور جذبے کو ظاہر کرتی ہیں۔

شیئر

جواب لکھیں