اس انٹرویو میں پنجاب کے وزیر کھیل اور پاکستان کے کرکٹر وہاب ریاض نے اپنی تقرری کے بارے میں بتایا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ کرکٹ ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح رہے گی اور عبوری حکومت میں بھی ان کی واحد توجہ صرف کھیل پر ہے۔
انٹرویو میں وہاب ریاض سے کئی سوالات کیے گئے مثلاً محمد عامر اور شاہین آفریدی میں سے کون بہتر ہے؟ ساتھ ہی انھوں نے کھیل، بالخصوص پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاست کے موضوع پر بات کی۔
کرکٹ کے علاوہ وہاب ریاض نے اپنی ذاتی زندگی، پسندیدہ گانوں اور اس سال عید پر اپنے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔ اس دلچسپ گفتگو میں ہمارے ساتھ رہیے۔