انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیمیں کہتی ہیں وہ کسی ایسی کمپنی کو اپنا مین اسپانسر نہیں بنائیں گی جس کا کام gambling ہو۔
لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کہتا ہے دافا نیوز تو اصل میں خبروں کی ویب سائٹ ہے۔ یعنی کہ کچھ بھی؟
آپ کو پتہ ہے انگلش پریمیئر لیگ میں بیٹنگ کمپنیز کتنی ٹیموں کو اسپانسرز کرتی ہیں؟ پوری 8 ٹیموں کو۔ اور ان کی اسپانسرشپس کی ٹوٹل ویلیو ہے 6 کروڑ برٹش پونڈز، یعنی 21 ارب روپے۔ پھر بھی وہ کہتے ہیں ہمیں ایسی کمپنیز نہیں چاہئیں۔
کیوں؟ کیونکہ فٹ بال بچے بھی دیکھتے ہیں اور انہیں کسی ایسی ایکٹیوٹی کی طرف لے جانا اچھی بات نہیں۔
لیکن ہم دنیا بھر سے نرالے ہیں۔ پاکستان میں جوا کھیلنا illegal ہے۔ تبھی یہاں آ کر دافا بیٹ یہاں آ کر دافا نیوز بن جاتا ہے۔
آپ نے ابھی پی ایس ایل میں بھی دیکھا ہوگا۔ کئی ایسے برانڈز اسپانسر بنے ہوئے تھے۔ جن کا اصل کام یہی ہے، آن لائن جوا کروانا۔ لیکن نہ بورڈ کو پروا ہے، نہ کھلاڑیوں کو۔ کیونکہ گندا ہے، پر دھندا ہے یہ!