پاکستان کی شرمین عبید چنائے اب ڈائریکٹ کریں گی نئی 'اسٹار وارز فلم'، کیا بات ہے!

اس پر شرمین کی جتنی تعریف کی جائے، انھیں جتنا سراہا جائے، جتنی مبارک باد دی جائے کم ہے۔

انڈین ایکٹرس پریانکا چوپڑا نے بھی مبارک باد دی ہے، لیکن عجیب ہی انداز میں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انھوں نے شرمین کو "ساؤتھ ایشین" کہہ کر مبارک باد دی ہے۔

ارے بھئی پاکستان کا نام لو، اب ایسا بھی کیا شرمانا؟ کیا گھبرانا؟

بالکل، شرمین ہیں ساؤتھ ایشین! لیکن ساؤتھ ایشین کون سی identity ہے بھئی؟ وہ پاکستانی ہیں پاکستانی! یہ شناخت اُن سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

تو پریانکا جی! آپ تو UN peace ambassador ہیں، پھر بھی اتنا چھوٹا دل؟ پاکستان کا نام کبھی کبھی لے لیا کریں، یہ ambassador والی نوکری بھی حلال ہو جائے گی اور ان شاء اللہ طبیعت میں بھی بہتری آئے گی۔

شیئر

جواب لکھیں