مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق جمعے کی رات 11بجے 6.8شدت کے زلزلے سے 650افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوگئے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں ہائی اٹلس ماؤنٹینز میں تھا اور زلزلے کی گہرائی 18.5کلومیٹر تھی۔
مقامی اہلکاروں کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں تک رسائی مشکل ہے زلزلے آنے کے انیس منٹ بعد 4.5شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔ مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق زلزلے سے الحوز، وورزازات، ازیلال، شیشاوۃ، تارودان کے صوبوں اور میونسپلٹیز میں 300کے قریب افراد ہلاک ہوئے جبکہ 150کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
آفٹر شاکس کے خطروں کے پیش نظر مقامی افراد کی بڑی تعداد نے گھروں سے باہر رات گزاری جبکہ مراکش کی فوج نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے