آپ دیکھ رہے ہیں کچھ خاص

یہ کوئین آف پوپ، نازیہ حسن کی زندگی کی کہانی ہے، جو اُس کی آواز کی طرح دلکش بھی ہے اور درد ناک بھی۔ وہ نازیہ حسن جس نے گایا تو دل جیت لیے، مگر پھر ایسا لگا جیسے کسی نے اس کی زندگی کا فارورڈ بٹن دبا دیا ہو۔

فیض احمد فیض نوجوانی میں کمیونسٹ تحریک سے وابستہ ہوئے لیکن وہ مذہب سے دور نہیں رہے۔ فیض احمد فیض نے حمد لکھی اور فارسی میں خوبصورت نعت بھی۔

تھیٹر کا آغاز سولہ سالہ عمر شریف نے بطور کامیڈین یا ایکٹر نہیں بلکہ ایک سنجیدہ ڈرامہ لکھنے والے رائٹر کے طور پر کیا۔ اور رائٹر بھی ایسا غصے والا جسے اپنی لکھی لائنوں پہ تنقید کا ایک لفظ برداشت نہیں۔

17 اکتوبر 1998 کی صبح حکیم محمد سعید اپنے مطب پر پہنچے تو ان پر اندھا دھند فائر کھول دیے گئے۔ کئی گولیاں حکیم سعید کے جسم میں پیوست ہو گئیں۔ شہادت کے وقت بھی حکیم محمد سعید روزے سے تھے۔