کچھ اندازہ تو تھا کہ Everything Everywhere All at Once آسکر ایوارڈز میں تہلکہ مچا دے گی لیکن یہ توقع بالکل نہیں تھی کہ پورے 7 آسکرز لے اُڑے گی۔ بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکارہ، بہترین سپورٹنگ ایکٹر، بہترین سپورٹنگ ایکٹریس، بہترین اسکرین پلے اور بہترین فلم ایڈیٹنگ بھی، سمجھیں میلہ ہی لوٹ لیا۔

Everything Everywhere All at Once نے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں کُل 11 نامزدگیاں حاصل کیں۔ اسے بہترین اوریجنل اسکور، بہترین اوریجنل سونگ، بہترین کاسٹیوم ڈیزائن اور بہترین سپورٹنگ ایکٹریس میں ایک مزید نامزدگی بھی ملی۔

یہ فلم کہانی ہے ایک ایسی تارکِ وطن خاتون کی جسے پتہ چلتا ہے کہ multiverse خطرے میں ہے اور اسے parallel universe میں جا کر اپنے ہی دوسرے ورژنز کے ساتھ مل کر اسے بچانا ہوگا۔ فلم ٹھیک ایک سال پہلے ریلیز ہوئی تھی اور اب تک 108 ملین ڈالرز کما چکی ہے یعنی کمرشلی بھی بہت کامیاب ہوئی۔

اس کے بعد سب سے زیادہ چار ایوارڈز All Quiet on the Western Front نے حاصل کیے ہیں۔ یہ فلم پہلی جنگِ عظیم کے ایک جرمن سپاہی کی کہانی ہے جسے میدان میں جا کر جنگ کی ہولناکیوں اور تباہ کاریوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس جرمن مووی نے بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور بہترین سینماٹوگرافی کے آسکرز جیتے ہیں۔

اس اکیڈمی ایوارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایشیائی چھائے رہے۔ Michelle Yeoh نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ایشیائی اداکارہ بنیں۔ پھر بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ بھی اسی فلم کے اداکار Ke Huy Quan کو ملا۔

پیچھے انڈیا بھی نہیں رہا۔ بہترین گانے کی کیٹیگری میں اسے پہلی بار ایک nomination ملی اور جیت بھی گیا۔ یہ فلم RRR کا گانا "ناٹو ناٹو" ہے، جسے بہترین اوریجنل سونگ کا ایوارڈ ملا۔ اس نے گولڈن گلوب ایوارڈ میں بھی بہترین گانے کا ایوارڈ جیتا تھا۔

ویسے حیرت کی بات ہے کہ Top Gun: Maverick کو صرف ایک ایوارڈ ملا، وہ بھی بیسٹ ساؤنڈ کا اور دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی اور اربوں ڈالرز کمانے والی Avatar: The Way of Water بھی صرف ایک ایوارڈ لے پائی، بہترین visual effects کا۔ تو کیا ہائی بجٹ مسالا موویز کا دور ختم ہو چکا ہے؟ لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے۔ کم از کم پچھلے 20 سالوں میں تو شاید ہی کبھی کسی مسالا مووی نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا ہو۔ زیادہ تر یہ اعزاز سنجیدہ فلموں کو ہی مل رہا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

‏95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں جیتنے والی فلمیں

کیٹیگریفاتح
بہترین اداکاربرینڈن فریزر (فلم: The Whale)
بہترین اداکارہمشیل یوہ (فلم: Everything Everywhere All at Once)
بہترین ڈائریکٹرڈینیئل کوان اور ڈینیل شائنرٹ (فلم: Everything Everywhere All at Once)
بہترین اوریجنل سونگناٹو ناٹو (فلم: RRR)
بہترین ساؤنڈTop Gun: Maverick
بہترین ماخوذ اسکرین پلےWomen Talking
بہترین اصل اسکرین پلےEverything Everywhere All at Once
بہترین وژوئل افیکٹسAvatar: The Way of Water
بہترین اینیمیٹڈ فلمGuillermo del Toro’s ‘Pinocchio’
بہترین سپورٹنگ اداکارہجیمی لی کرٹس (فلم: Everything Everywhere All at Once)
بہترین سپورٹنگ اداکارکی ہوئی کوان (فلم: Everything Everywhere All at Once)
بہترین ڈاکیومنٹریNavalny
بہترین لائیو ایکشن شارٹAn Irish Goodbye
بہترین سینماٹوگرافیجیمز فرینڈ (فلم: All Quiet on the Western Front)
بہترین میک اپایڈریئن موروٹ، جوڈی چن اور اینمیری بریڈلی (فلم: The Whale)
بہترین کاسٹیوم ڈیزائنروتھ کارٹر (فلم: Black Panther: Wakanda Forever)
بہترین انٹرنیشنل فلمAll Quiet on the Western Front
بہترین ڈاکیومنٹری شارٹThe Elephant Whisperers
بہترین اینیمیٹڈ شارٹThe Boy, the Mole, the Fox, and the Horse
بہترین اوریجنل اسکورAll Quiet on the Western Front
بہترین پروڈکشن ڈیزائنAll Quiet on the Western Front
شیئر

جواب لکھیں