پاکستان کا برین ڈرین۔ یہ وڈيو پاکستان کے قابل اور باصلاحیت ترین نوجوانوں کے ملک چھوڑنے کی داستان بیان کرتی ہے۔ انتہائی ماہر پروفیشنلز سے لے کر پُر عزم انٹریپرینیورز تک، سب بہتر مواقع کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں اور ہم ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آخر اتنے باصلاحیت افراد ملک کیوں چھوڑ رہے ہیں اور اس کے معیشت اور معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟
اس وڈیو کا مقصد یہ ہے اس امر پر بات شروع ہو کہ پاکستان کس طرح اپنے سب سے اہم وسائل کو برقرار رکھ سکتا ہے اور بہتر بنا سکتا ہے یعنی نوجوانوں کو۔