نبیؐ کے آنسو کی پہلی قسط میں ہم نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائی عمر میں ملنے والے غموں اور سانحات کا ذکر کیا، یہاں تک کہ آپؐ کے والد کا انتقال آپ کی پیدائش سے بھی پہلے ہو گیا۔ پھر والدہ بی بی آمنہ کا انتقال ہوا جب آپ صرف چھ سال کے تھے۔ سلسلہ نبیؐ کے آنسو کی دوسری قسط میں ہم پیارے نبی حضرت محمدؐ کو اپنی زندگی میں ملنے والے مزید غموں کی بات کریں گے۔

اس وڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ حضورؐ کو کس طرح اپنے دادا حضرت عبد المطلب اور پھر ایک ہی سال میں اپنے پیارے چچا حضرت ابو طالب اور اہلیہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کا غم سہنا پڑا۔ اس کے علاوہ ہم نے ان چھ بچوں کی جدائی کے غم کی بھی بات کی ہے جو آپؐ کی زندگی میں ہی وفات پا گئے، بالخصوص حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات پر آپؐ کے احساسات کی۔ اور ان مشکل ترین حالات میں بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ثابت قدم رہے۔

آئیے رمضان کے اس مبارک مہینے میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عزم و استقلال کو ظاہر کرتے سیرت کے چند پہلوؤں پر نظر ڈالیں۔

شیئر

جواب لکھیں