یہ وڈیو دیکھی؟ ضرور دیکھی ہوگی کیونکہ یہ بہت وائرل ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ موٹر بائیک 22 کیرٹ گولڈ سے بنی ہوئی ہے اور سعودی گورنمنٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کو گفٹ کی ہے۔ کیا واقعی؟

رونالڈو تو ہیں بھی سعودی عرب میں، وہاں کے کلب النصر سے کھیل بھی رہے ہیں۔ تو ہو سکتا ہے واقعی انھیں گفٹ کی گئی ہو؟ لیکن نہیں! حقیقت یہ نہیں ہے۔

اصل میں یہ موٹر بائیک ہے ایک سعودی شہری فیصل ابو سارا کی۔

اگر آپ غور سے وڈیو کو دیکھیں تو آپ کو ایک جگہ فیصل کا انسٹاگرام ہینڈل لکھا نظر آئے گا۔ آپ اس اکاؤنٹ پر جا کر دیکھ لیں، اس موٹر بائیک کی بہت سی تصویریں بھری پڑی ہیں۔

اس کا نام ہے The Storm، اور یہ موٹر بائیک سونے سے بنی ہوئی نہیں، بلکہ گولڈ plated ہے۔

یعنی نہ ہی یہ موٹر سائیکل سونے سے بنی ہے اور نہ ہی رونالڈو کی ہے۔

شیئر

جواب لکھیں