ہاں بھئی! ڈالر کمانے ہیں ڈالر؟

تو آئیں آپ کو ایک "آسان" اور بہت ہی highly paid جاب بتاتا ہوں، جو ہے بھی پاکستانیوں کی dream destination یعنی امریکا میں، نیو یارک میں ایک ایسی جاب کے لیے hiring ہوئی ہے جو ہم پاکستان میں مفت میں کرتے ہیں۔

شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک خاتون کو Director Of Rodent Mitigation بنایا ہے، سمجھ آئی؟ ان کا کام ہوگا شہر میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنا۔

تو صرف چوہے مارنے کے لیے انھیں ملیں گے ایک لاکھ 55 ہزار ڈالرز سالانہ، یعنی تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے۔

میئر نیو یارک کہتے ہیں انھیں پچھلے سال سے ایک ایسے "لیڈر" کی تلاش تھی جو چوہوں کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کر سکے۔

اس جاب کے لیے انھوں نے 900 لوگوں کا انٹرویو کیا اور بالآخر anti rat activist کیتھلین کوراڈی کا نام فائنل ہوا ہے۔

چلیں چوہے مارنے کی جاب تو چلی گئی، اللہ کرے کوئی مکھیاں مارنے والی نوکری آئے تو ہم بھی اپلائی کریں گے۔

شیئر

جواب لکھیں