عید بس آنے ہی والی ہے، تیاریاں بھی چل رہی ہوں گی۔

لیکن لگتا ہے وہ زمانے گزر گئے جب برانڈڈ سوٹ پہن کر عید منائی جاتی تھی۔

بڑے برانڈز کی عید کلیکشن دیکھ کر تو کانوں سے دھوئیں نکل گئے ہیں۔

خود دیکھ لیں: یہ ہے EGO، جس کا تھری پیس سوٹ کی قیمت شروع ہوتی ہے "صرف اور صرف" 8590 روپے سے۔

لائم لائٹ کا سوٹ جو کبھی 3 ہزار روپے میں آ جاتا تھا، اب 9 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔

مگر یہ تو کچھ بھی نہیں، کھاڈی نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس کے ایک ہی سوٹ کی کُرتی ہے 8490 روپے کی، دوپٹہ 2690 میں الگ سے لیں اور ٹراؤزر 3390 روپے میں بِک رہا ہے۔

ان سے آگے والے برانڈز کی تو بات ہی نہ کریں کہ قیمتیں دیکھ کر ہی بلڈ پریشر شُوٹ ہو جانے کا خطرہ ہے۔

تو عید کا جوڑا تو اب پہنچ سے دُور ہوتا جا رہا ہے۔ اب تو ایسا لگتا ہے کہ ہاتھوں پر مہندی لگوانے کے لیے بھی بیگ بھر کر پیسے لے جانے پڑیں گے۔

شیئر

جواب لکھیں