پاکستان میں انٹرنیٹ بند ہے، کئی ویب سائٹس بند ہیں، ٹیلی کام ادارے حیران اور عوام پریشان ہیں۔ اب جائیں تو جائیں کہاں؟ کریں تو کریں کیا؟

لیکن کیا انٹرنیٹ پہلی بار بند ہوا ہے؟ بالکل نہیں!

پاکستان میں جتنی پرانی انٹرنیٹ کی تاریخ ہے، اُس پر پابندی لگانے کی تاریخ بھی اتنی ہی پرانی ہوگی۔

پاکستان میں انٹرنیٹ پر پہلا بڑا وار ہوا 2010 میں۔ جب گستاخانہ کارٹونز کی وجہ سے فیس بک اور دوسری کئی ویب سائٹس بند کر دی گئیں۔

لیکن اِس سے بھی بڑی بندش تھی یوٹیوب کی۔ یہ دن نہیں، مہینے نہیں، کئی سالوں تک چلی۔ یہ بین لگا تھا ایک گستاخانہ فلم کی وجہ سے اور چلا پورے چار سال، 2012 سے 2016 تک۔

پھر کون سی بڑی ویب سائٹ ہے جس کو پاکستان میں بین ہونے کا "اعزاز" نہیں ملا؟ فیس بک اور یوٹیوب کے علاوہ ٹوئٹر، وکی پیڈیا، واٹس ایپ، ٹیلی گرام، ورڈپریس بلکہ TikTok تک پاکستان میں بند ہو چکا ہے، ایک بار نہیں، کئی کئی بار!

ہم نے تو گیمز بھی نہیں چھوڑے۔ جولائی 2020 میں حکومت نے مشہور گیم PUBG پر بھی پابندی لگا دی تھی۔ شاید اسی لیے کسی نے کہا تھا کہ یہ پاکستان ہے یا Bannistan؟

شیئر

جواب لکھیں