تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا! افتی مینیا سر چڑھ کے بولنے لگا۔
پی ایس ایل کے ایک نمائشی میچ میں وہاب ریاض کو چھ بالوں پر چھ چھکے لگانے کے بعد سب کو انتظار تھا ایسی ہی ایک اور اننگز کا۔ لیکن پورا سیزن گزر گیا، افتخار کا بلّا نہیں چلا۔ ہاں! نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں تو انھوں نے کمال ہی کر دیا۔
آؤٹ آف فارم افتخار آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے، جب پاکستان کے 64 پر چھ آؤٹ ہو چکے تھے۔ ریکوائرڈ رن ریٹ 12 رنز سے زیادہ تھا جب افتخار کی شاندار پاور ہٹنگ پاکستان کو جیت کے بہت قریب لے آئی۔ انھوں نے 40 بالوں پر 6 چھکے اور 3 چوکوں کے ساتھ 60 رنز بنائے۔
بس افسوس اس بات کا ہے کہ میچ نہیں جتوا سکے، ہاں! دل ضرور جیت لیے۔
اس اننگز کے بعد افتخار سوشل میڈيا پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔ بلکہ شاہد آفریدی تک نے انہیں 'بوم بوم' کہہ دیا ہے۔
واہ! کیا بات ہے افتی مینیا کی!