یہ ہیں انڈیا کے اولمپک میڈلسٹ، جنھیں مارا جا رہا ہے، پیٹا جا رہا ہے اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ لیکن کیوں؟

اصل میں انڈین کھلاڑی الزام لگا رہی ہیں کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔

تو گورنمنٹ ایکشن کیوں نہیں لے رہی؟ آپ سمجھدار ہیں، جی ہاں! شرن سنگھ کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

تو اُن کو گرفتار نہ کرنے پر کھلاڑیوں نے اعلان کیا کہ اب وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

پھر کیا؟ پولیس ایکشن میں آ گئی، کئی کھلاڑیوں کو گرفتار کر کے اُنہی پر مقدمے کر دیے ہیں۔

اولمپک میں میڈل جیتنے والی ساکشی ملک کہتی ہیں کیا ملک میں dictatorship ہے؟ دنیا دیکھ رہی ہے انڈین گورنمنٹ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے۔

انڈیا کے مشہور ریسلر بجرنگ پونیا کہتے ہیں یہ لڑائی ہے ہماری بیٹیوں اور بہنوں کی عزت کی۔ لیکن اب لگتا نہیں کہ وہ یہ لڑائی جیت پائیں گے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

شیئر

جواب لکھیں