ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کھیلا جاتا ہے ورلڈ کپ۔ اور ٹیسٹ میں ہوتی ہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ۔ جس کا فائنل ہوگا 7 جون کو۔ کھیلیں گے آسٹریلیا اور انڈیا۔ جو جیتا اسے ملے گا 16 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام اور ہارنے والے کو بھی ملیں گے 8 لاکھ ڈالرز۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹوٹل پرائز منی ہوگی 38 لاکھ ڈالرز۔ جو تقسیم کی جائے گی تمام 9 ٹیموں میں۔

جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر آیا ہے تو اسے ساڑھے چار لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔ انگلینڈ کو ساڑھے تین لاکھ اور سری لنکا کو دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ یہ تو ہو گئے ٹاپ 5۔

باقی ٹیموں نیوزی لینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو ایک، ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا یہ فائنل ہو رہا ہے دو سال بعد۔ لیکن پرائز منی آج بھی وہی ہے، جو 2021 میں تھی۔

اتنی مہنگائی میں بھی وہی دو سال پرانی تنخواہ؟ بہوت نا انصافی ہے بھیا!

شیئر

جواب لکھیں