دنیا کا سب سے خطرناک کھیل کون سا ہے؟

لوگ باکسنگ کو بہت خطرناک سمجھتے ہیں، لیکن کوہ پیمائی اس سے بھی خطرناک ہے۔  کیونکہ 8 ہزار میٹر سے زیادہ اونچائی پر تو ہر قدم پر زندگی اور موت کا کھیل ہوتا ہے۔ یہاں آکسیجن اتنی کم ہوتی ہے کہ عام انسان کا تو دماغ اور جسم دونوں کام کرنا چھوڑ دے۔ یہاں کوہ پیما لڑتے ہیں موت سے، اور انھی جانبازوں میں سے ایک ہیں پاکستان کی نائلہ کیانی۔

انھوں نے ایک، دو نہیں آٹھ ہزار میٹر سے بلند چھ چوٹیاں سر کر رکھی ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی نائلہ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی  اور اب 8516 میٹرز بلند ماؤنٹ لوٹسے کو بھی فتح کر لیا ہے۔

ان دونوں سے پہلے وہ ایناپورنا، گیشربرم II، گیشربرم I اور کے ٹو سر کر چکی ہیں۔

کیا نائلہ کیانی کا اگلا ٹارگٹ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں ہوں گی؟  اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو اُن کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

شیئر

جواب لکھیں