یار یہ شبمن گل بھی کیا بیٹسمین ہے۔ رنز کی مشین ہے یہ لڑکا! یہ سال تو لگتا ہے ہی شبمن کا۔

‏2023 میں انھوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سب میں ہنڈریڈ کی اور اب آئی پی ایل میں بھی ایسا کر دکھایا ہے۔

شبمن اس سال تین ون ڈے ہنڈریڈ بنا چکے ہیں، جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انھوں نے صرف 149 بالز پر 208 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی، پھر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انھوں نے اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ یہی نہیں، ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 128 رنز بھی بنائے۔

اور اب راج کر رہے ہیں آئی پی ایل پر!

سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف شبمن نے صرف 58 بالز پر 101 رنز بنائے۔ تاریخ میں صرف دو کھلاڑی ایسے ہیں جنھوں نے ایک ہی سال میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے علاوہ آئی پی ایل میں بھی ہنڈریڈ کی، ایک سری لنکا کے لیجنڈ مہیلا جے وردنے، پھر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر۔

ان لیجنڈز کے ساتھ اب نام آیا ہے شبمن گل کا۔

شیئر

جواب لکھیں