ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے پاس ہے ایک گولڈن چانس، اور وہ ہے ورلڈ نمبر ون بننے کا۔ لیکن کیسے؟ ابھی بتاتا ہوں۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے تینوں ون ڈے میچز جیت لیے ہیں۔ سیریز تو اب اپنی جیب میں ہے، ساتھ ہی رینکنگ میں نمبر 3 پوزیشن بھی۔ لیکن ابھی دو میچز باقی ہیں میرے دوست!
اگر پاکستان یہ دونوں بھی جیت جائے تو بن جائے گا ورلڈ نمبر ون، وہ بھی پورے 21 سال کے بعد۔
پاکستان آخری بار 2002 میں نمبر ون ٹیم بنا تھا، جب میں تین سال کا تھا، آپ تو شاید پیدا بھی نہ ہوئے ہوں۔ لیکن یہ پاکستان کرکٹ ہے بھائی، اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
اگر پاکستان اگلے دونوں میچز میں سے صرف ایک میچ جیتا تو تیسرے نمبر پر ہی رہے گا۔ اور اگر دونوں ہار گیا تو واپس پانچویں نمبر پر چلا جائے گا، یعنی اسی پوزیشن پر جہاں سیریز سے پہلے تھا۔
لوٹ کے بدھو، گھر کو آئے!