کیا بیویوں کو شامل کر کے کونٹینٹ بنانا ضروری ہے؟ اس پر ہو چکی ہے دو بڑے یوٹیوبرز کی جنگ، جو شروع کی پاکستان میں ولاگنگ کے بادشاہ عرفان جونیجو نے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بیوی یا فیملی کو کسی وڈیو کا حصہ نہیں بنانا چاہتے۔ 'چور کی داڑھی میں تنکا،' یہ بات ڈکی بھائی کو بہت زور کی لگ گئی۔ کہنے لگے میں شادی سے پہلے بھی اتنا ہی کماتا تھا اور شادی کے بعد بھی۔

عرفان نے کہا ہے میں نے کسی کو پوائنٹ آؤٹ نہیں کیا، اگر کوئی پروف کر دے تو میں اپنا چینل ڈیلیٹ کر دوں گا۔ ویسے یہ بات تو ہے جیسے جیسے چینل بڑھتا جاتا ہے، کونٹینٹ ڈیولپر کے پاس آئیڈیاز ختم ہوتے جاتے ہیں۔

عرفان جونیجو جیسے یوٹیوبر پھر بھی کوالٹی کونٹینٹ کے ساتھ آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن جنھیں کچھ اور کرنا نہ آتا ہو، اُن کی کوالٹی گرتی چلی جاتی ہے اور حال ہو جاتا ہے ڈکی بھائی جیسا۔

یہ تو ہماری رائے ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ عرفان جونیجو ٹھیک  ہیں یا ڈکی بھائی؟

شیئر

جواب لکھیں